مغربی بنگال : ممتا بنرجی کا سرقلم کرنے پر انعام کا اعلان کرنے والے بی جے پی لیڈر یوگیش کے خلاف جانچ شرو ع

Apr 13, 2017 05:46 PM IST | Updated on: Apr 13, 2017 05:46 PM IST

کلکتہ: مغربی بنگال کو بولپور میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سرقلم کردینے والے کو انعام کی رقم دینے کا اعلان کرنے والے بی جے پی لیڈر یوگیش ورشنے کے خلاف شکایت درج ہونے کے بعد مغربی بنگال سی آئی ڈی نے جانچ شروع کردی ہے ۔ ورشنے کو گرفتار کرنے کیلئے سی آئی ڈی ایک ٹیم علی گڑھ بھیجے گی ۔ورشنے نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سرقلم کرنے والے کو گیارہ لاکھ روپے انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

بی جے پی یوتھ کے لیڈر یوگیشن ورشنے کا دھمکی آمیز ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بنگال سے لے کردہلی تک سیاسی طوفان آگیا تھا ۔تمام سیاسی جماعتو ں نے ورشنے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔بی جے پی نے بھی اس بیان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

مغربی بنگال : ممتا بنرجی کا سرقلم کرنے پر انعام کا اعلان کرنے والے بی جے پی لیڈر یوگیش کے خلاف جانچ شرو ع

بی جے پی یوتھ لیڈر یوگین ورشنے نے بیر بھوم میں ہنومان جینتی کے موقع پر بی جے پی لیڈروں پر لاٹھی چارج پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے لاٹھی چارج کا ویڈیو دیکھ کر خیال آیاہے کہ کوئی بھی ممتا بنرجی کا سرقلم کرنے کی کوشش کرے گا اس کو گیارہ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ یوگیش نے اپنے اس بیان پر معافی مانگ لی ہے کہ انہوں نے جذبات میں یہ بات کہی ہے ۔خیال رہے کہ علی گڑھ میں بھی ترنمول کانگریس کے لیڈر نے شکایت درج کرائی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز