ناگالینڈ میں ناگا عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم، افسر شہید، تین عسکریت پسند ہلاک

Jun 07, 2017 02:57 PM IST | Updated on: Jun 07, 2017 02:57 PM IST

کوہیما۔  ناگالینڈ میں ضلع مون کی تجت اوٹنگ روڑ پر آج صبح سے جاری تصادم میں آسام رائفلس کا ایک افسر شہید ہو گیا اور تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ آسام رائفلس کے ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں زیر زمین تنظیم کے عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر آسام رائفلس نے صبح ایک تلاشی مہم چلائی اور اسی دوران سڑک پر عسکریت پسندوں سے ان کا سامنا ہوا۔ اس تصادم میں آسام رائفلس کا ایک افسر شہید ہو گیا اور تین عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے تین عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور اور بارود بھی ملا ہے۔ تصادم اب بھی جاری ہے۔ ان عسکریت پسندوں کی فی الحال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

ناگالینڈ میں ناگا عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم، افسر شہید، تین عسکریت پسند ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز