صحیح وقت پر جے ڈی یو - بی جے پی میں سیٹوں ں کی تقسیم پر ہوگی بات چیت : نتیش کمار

Jul 09, 2018 07:33 PM IST | Updated on: Jul 09, 2018 07:33 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے آج کہا کہ ان کی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان بہار میں لوک سبھا انتخابات کے لیے سیٹوں کے تال میل کے بارے میں اب تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ، لیکن جب مناسب وقت آئے گا تو اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مسٹر کمار نے یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ ڈائیلاگ پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان بہار میں لوک سبھا انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مناسب وقت آئے گا ، اس مسئلے پر بات چیت ہو گی، ابھی کوئی جلدی نہیں ہے۔

صحیح وقت پر جے ڈی یو - بی جے پی میں سیٹوں ں کی تقسیم پر ہوگی بات چیت : نتیش کمار

نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی قیادت میں بہار میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت بہت اچھی طرح سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر کئے جانے والے قیاس کا مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے مزاح کے انداز میں کہا کہ وہ اور نائب وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی ایک ساتھ پیار سے بیٹھے ہیں ، اس کے باوجود طرح طرح کے نتائج نکالے جا رہے ہیں۔

مسٹر کمار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 12 جولائی کو ان کے اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کے درمیان یہاں ایک میٹنگ طے ہے۔ میٹنگ میں بات چیت کے ایجنڈا کو ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں ان سے کیا گفتگو ہوتی ہے؟۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز