وزیر اعلی نتیش کمار کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی دورہ ، حکومت کی صورت حال پر گہری نظر

Aug 14, 2017 08:51 PM IST | Updated on: Aug 14, 2017 08:51 PM IST

پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے پٹنہ واپس لوٹ آئے ہیں۔ پٹنہ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے ضلع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت پوری صورت حال پر نظر بنائے ہوئے هے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی توقع نہیں تھی کہ سیلاب کا پانی کشن گنج اور ارریہ شہر میں اس قدر داخل ہوجائے گا، بہت کم لوگوں کو پہلے ایسا تجربہ رہا ہے۔

نتیش نے کہا کہ 'میں نے وسیع ہوائی سروے کیا ہے، جو علاقے متاثر ہوئے ہیں، ان کا جائزہ لیا ہے۔ ہوائی سروے کا فائدہ ہوتا ہے کہ پوری صورت حال کی معلومات ملتی ہے۔ اتوار سے ہی ریسکیو کو لے کر سبھی کام کئے جا رہے ہیں۔ اس مرتبہ بہت زیادہ بارش ہوئی ہے اور پانی کا بہاؤ تیز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیلاب جیسی صورتحال ہوئی ہے، جس سے نقصان ہوا ہے۔

وزیر اعلی نتیش کمار کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی دورہ ، حکومت کی صورت حال پر گہری نظر

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ 'جنگی پیمانے پر امدادی آپریشن جاری ہے۔ اتوار کو ہی ہم نے مرکزی حکومت سے اس بارے میں بات کی تھی۔ مرکز کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں، جیسے ہی انہیں بتایا تو این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی آگئیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز