ایکسکلوزیو: بہارکانگریس نے شروع کی 40 سیٹوں پرتیاری، 2009 میں لالونےکی تھی صرف تین سیٹوں کی پیشکش

بہارمیں کانگریس نے لوک سبھا کی سبھی 40 سیٹوں پراپنی تیاری شروع کردی ہے۔ اعلیٰ کمان کے حکم پر لوک سبھا کے نگراں اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بھی جاری ہیں۔

Jul 10, 2018 08:32 PM IST | Updated on: Jul 10, 2018 08:32 PM IST

نئی دہلی: بہارمیں کانگریس نے لوک سبھا کی سبھی 40 سیٹوں پراپنی تیاری شروع کردی ہے۔ اعلیٰ کمان کے حکم پر لوک سبھا کے نگراں اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بھی جاری ہیں۔

سبھی 40  سیٹوں کے لئے اپنے مضبوط امیدوار، سیٹوں کے حالات اورامیدواروں کے دعوے اور جیتنے کی بنیاد کے بارے میں تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔ اعلیٰ کمان نے بھی بہارکانگریس کو سبھی سیٹوں پر الیکشن کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسکلوزیو: بہارکانگریس نے شروع کی 40 سیٹوں پرتیاری، 2009 میں لالونےکی تھی صرف تین سیٹوں کی پیشکش

Loading...

لوک سبھا سیٹوں کے  لحاظ سے  تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ لوک سبھا سیٹوں پرمیٹنگیں ہورہی ہیں۔ سپروائزرکو رپورٹ  تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔ ایک لوک سبھا نشستوں پر کم از کم تین امیدواروں کی تلاش شروع ہورہی ہے۔ ان امیدواروں کو جیتنے کے حالات اور بنیاد کے بارے میں تفصیلی رپورٹ اعلیٰ کمان کو سونپنی ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر کوکب قادری کے مطابق دو دن بعد اشوک گہلوت بہار کے دو روزہ دورہ پر آرہے ہیں۔ ان کے ساتھ پارٹی کے سینئرلیڈروں کی میٹنگ ہوگی، جس کے بعد 14 جولائی کو پہلی رپورٹ اعلیٰ کمان کو سونپ دی جائے گی۔

اعلیٰ کمان نے بہاریونٹ کو 9 نکات پررپورٹ سونپنے کو کہا ہے، جس مٰں سبھی سیٹوں پر جیتنے والے امیدواروں کی فہرست، کیوں اورکیسے کے ساتھ  سبھی اہم باتیں ہوں گی۔ 2009 کے لوک سبھا الیکشن کے ٹھیک پہلے آرجے ڈی - کانگریس کا اتحاد ٹوٹ گیا تھا اور کانگریس نے اکیلے سبھی سیٹوں پرالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

لالو پرساد یادو نے تب کانگریس کو صرف تین سیٹیں ہی دینے کے لائق سمجھا تھا۔ ظاہر ہے دودھ کا جلا چھانچھ بھی پھونک پھونک کرپیتا ہے۔ ایسے ہی کسی حالت سے نمٹنے کے لئے کانگریس نے سبھی سیٹوں پر اپنی تیاری شروع کردی ہے۔ حالانکہ بہت کچھ آنے والے وقت کے ساتھ ساتھ  کانگریس - آرجے ڈی  کے تعلقات پرمنحصر کرتا ہے۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز