Live Results Assembly Elections 2018

میلہ گھومنے کیلئے گھر سے نکلا تھا فوجی جوان ، بندوق کی نوک پر رشتہ داروں نے کرادی شادی

بہار میں ایک مرتبہ پھر پکڑ کر زبردستی شادی کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ ریاست کے ویشالی ضلع میں پیش آیا ، جہاں میلہ گھومنے کیلئے آئے ایک جوان کی جبرا شادی کرادی گئی ۔

Dec 03, 2018 10:05 PM IST | Updated on: Dec 03, 2018 10:05 PM IST

بہار میں ایک مرتبہ پھر پکڑ کر زبردستی شادی کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ ریاست کے ویشالی ضلع میں پیش آیا ، جہاں میلہ گھومنے کیلئے آئے ایک جوان کی جبرا شادی کرادی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق ویشالی کا رہنے والا نوجوان جو فوج کا جوان ہے ، سونپور کا میلہ دیکھنے کیلئے گیا تھا ۔

اس دوران اس کے رشتہ داروں نے اس کو پکڑ لیا اور ہتھیار کے دم پر زبردستی شادی کروادی ۔ فوج کے جوان نے جب اس شادی کی مخالفت کی تو اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ، لیکن اس کی بات نہیں مانی گئی ۔

میلہ گھومنے کیلئے گھر سے نکلا تھا فوجی جوان ، بندوق کی نوک پر رشتہ داروں نے کرادی شادی

علامتی تصویر

شادی کا یہ معاملہ اب پولیس کے پاس پہنچا ہے ۔پولیس کے مطابق ویشالی کے بدوپور تھانہ کے کتھولیا گاوں کے رہنے والے اشیش رائے کا بیٹا کرشنا موہن رائے جو ہندوستانی فوج کا جوان ہے ، میلہ گھومنے کیلئے گیا تھا۔

کرشنا حیدرآباد میں پوسٹیڈ ہے اور اپنے بہنوئی کے کہنے پر ہی سونپور میلہ گھومنے کیلئے بائیک سے نکلا تھا ۔ اسی دوران وہ رشتہ داروں کی سازش کا شکار ہوگیا ۔ متاثرہ کے مطابق میلہ جانے کے دوران ہی اس کے بہنوئی کے ایک رشتہ دار سےاس کی ملاقات ہوئی اور اس کے کہنے پر سید پور گنیش میں واقع ایک گھر میں گیا۔

Loading...

جس گھر میں وہ گیا ، وہاں پر پہلے سے ہی درجنوں افراد موجود تھے ، جنہوں نے فوجی جوان کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی اور پھر دیر رات بندوق کی نوک پر اس کی شادی کرادی ۔ میلہ گھومنے نکلا جوان جب گھر نہیں پہنچا تو اہل خانہ کو شک ہوا ، جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی۔ متاثرہ فوجی جوان کے بڑے بھائی رنجن رائے نے بدوپور تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف بھائی کے اغوا کی شکایت درج کرائی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز