سیکس کے دوران مقامی لوگوں نے کر دی عاشق جوڑے کی پٹائی ، ویڈیو وائرل

بہار کے سپول میں آپسی رضا مندی سے سیکس کر رہے عاشق جوڑے کو مقامی لوگوں نے نشانہ بنا کر حملہ بول دیا۔ اتنا ہی نہیں سیکس ویڈیو بھی وائرل کر دیا۔

Oct 26, 2018 06:48 PM IST | Updated on: Oct 26, 2018 06:48 PM IST

بہار کے سپول میں ایک بیحد شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک شخص اپنی  گرل فرینڈ کے ساتھ اس کی مرضی سے سیکس کر رہا تھا۔ اسی دوران اس کی بھنک لگتے ہی تقریبا 10  لوگوں نے اس کے کمرے پر حملہ بول دیا۔ اس کےبعد نہ صرف اس شخص کی پٹائی کئ گئی بلکہ اس خاتون کے ساتھ چھیڑچھاڑ بھی کی گئی۔ یہی نہیں ان دونوں کے ان دبنگوں نے ان لمحوں کا ویڈیو بھی بنایا جب وہ سیکس کر رہے تھے اور ویڈیو کو وائرل کر دیا گیا۔

بے رحمی سے پٹائی کرنے کے بعد ان لوگوں نے پولیس کو کال کر دیا۔ سپول پولیس نے پٹائی کرنے والوں پر کارووائی کرنے کے بجائے عاشق جوڑے کو تھانے لے گئی۔ حالانکہ کچھ گھنٹے بٹھائے رکھنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

سیکس کے دوران مقامی لوگوں نے کر دی عاشق جوڑے کی پٹائی ، ویڈیو وائرل

سیکس کے دوران حملہ

معاملہ صدر تھانہ کے وارڈ نمبر 14 سے جڑا ہے۔ تھانے کے ایس ایچ او باپو دیو نے اس معاملے پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ ڈی ایس پی ودھیا ساغر بت کہا کہ معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ یہ آپسی رضا مندی کا معاملہ ہے۔ اس لئے کسی قانونی کارروائی کا سوال پیدا نہیں ہوتا لیکن انہون نے عاشق یوگل پر حملہ کرنےوالوں پر کارروائی کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔ اب ایسے میں سوال یہ ہے کہ دونوں کے قربت کے لمحوں کو کو سیکس ویڈیو کے نام سے وائرل کرنے کے معاملے میں پولیس کہا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی؟

Loading...

یہ بھی پڑھیں : انسٹا گرام پر گندی تصویریں کیوں ڈالیں؟ " 50 طلبا کی مصیبت بنی ایک لڑکی کی مستی "

منالی میں 33 سالہ غیر ملکی خاتون کی اجتماعی عصمت دری ، ایف آئی آر درج

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز