Live Results Assembly Elections 2018

تیز گیند باز محمد سمیع سے شادی سے پہلے حسین جہاں کے تھے دو بچے : سابق شوہر سیف الدین کا انکشاف

حسین جہاں کے سابق شوہر نے بتایا کہ وہ کافی لالچی خاتون ہے ۔ سیف الدین اور حسین جہاں کی شادی 2002 میں ہوئی تھی ۔ حسین جہاں نے دو بیٹیوں کو جنم دیا ۔ ایک بیٹی 10 ویں میں ہے جبکہ دوسری چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے۔

Mar 11, 2018 02:11 PM IST | Updated on: Mar 11, 2018 02:12 PM IST

کولکاتہ : ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں کے الزامات نے جہاں ایک طرف ہلچل مچا رکھی ہے ، وہیں دوسری جانب اب ان کے سابق شوہر بھی میڈیا کے سامنے آگئے ہیں ۔ حسین جہاں کے سابق شوہر کا نام سیف الدین ہے اور وہ مغربی بنگال کے بیر بھوم میں اسٹیشنری کی دکان چلاتے ہیں ۔ سیف الدین نے ایک نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے حسین جہاں کے تعلق سے کئی بڑے انکشافات کئے ہیں۔

حسین جہاں کے سابق شوہر نے بتایا کہ وہ کافی لالچی خاتون ہے ۔ سیف الدین اور حسین جہاں کی شادی 2002 میں ہوئی تھی ۔ حسین جہاں نے دو بیٹیوں کو جنم دیا ۔ ایک بیٹی 10 ویں میں ہے جبکہ دوسری چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے۔ سال 2010 میں ان کا طلاق ہوگیا ۔ سیف الدین نے بتایا کہ وہ حسین جہاں سے 10 ویں کلاس سے پیار کرتا تھا ، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ حسین جہاں نے اس رشتے کو کیوں ختم کردیا ۔ سیف الدین نے بتایا کہ حسین اپنے پاوں پر کھڑا ہونا چاہتی تھی ، لیکن ہمارے گھر میں خواتین کو نوکری کرنے کی اجازت نہیں تھی ، شاید یہی پابندی اس کو ناپسند تھی۔

تیز گیند باز محمد سمیع سے شادی سے پہلے حسین جہاں کے تھے دو بچے : سابق شوہر سیف الدین کا انکشاف

سمیع سے شادی سے پہلے حسین جہاں کے دو بچے تھے ۔فائل فوٹو

محمد سمیع اور حسین جہاں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔ حسین جہاں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی ایک چیئرلیڈر تھی اور سمیع کو اس سے پیار ہوگیا ۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کرلی ۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے ۔ اب حسین جہاں نے سمیع پر ناجائز تعلقات ، مار پیٹ کی سازش کے ساتھ ساتھ میچ فکسنگ تک کے الزامات لگائے ہیں ۔ تاہم سمیع نے ان سبھی الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ان کے کیریئر کو ختم کرنے کی سازش ہے ۔ وہ جانچ کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز