حسین کے سنگین الزامات سے مایوس شمی نے بیٹی کے لئے ٹویٹر پر لکھا یہ جذباتی پیغام

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی اپنی اہلیہ حسین جہاں کے سنگین الزام الزاموں کی وجہ سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں اور اس معاملے میں ہر روز نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔

Mar 13, 2018 07:34 PM IST | Updated on: Mar 14, 2018 09:57 AM IST

کولکاتہ:ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی اپنی اہلیہ حسین جہاں کے سنگین الزامات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے ہوئے  ہیں اور اس معاملے میں ہر روز نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔حسین جہاں نے فیس بک اور میڈیا کے ذریعہ شمی پر بھائی سے جبراً نا جائز تعلق بنانے و دیگر لڑکیوں سے تعلق رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام لگاتے ہوئے کولکاتہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس معاملے میں شمی کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

گھریلو پریشانوں میں گھرے گیند باز نے اب اپنی بیٹی کو لیکر ٹویٹر پر جذباتی میسیج لکھا ہے۔انہوں نے 12 مارچ کو بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "چاکلیٹ لور،تمہاری یاد آتی ہے بیبو"۔

حسین کے سنگین الزامات سے مایوس شمی نے بیٹی کے لئے ٹویٹر پر لکھا یہ جذباتی پیغام

محمد شمی نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "چاکلیٹ لور،تمہاری یاد آتی ہے بیبو"۔

غور طلب ہیکہ محمد شمی کی اہلیہ حسین جہاں اتوار کو ایک بار پھر میڈیا سے مخاطب ہوئیں اور شمی پر کئی الزام لگائے۔حسین جہاں نے کہا "اگر شمی کا موبائل ان کے ہاتھ نہیں آتا تو انہیں طلاق دینے والے تھے۔وہ خود کو بچانے کیلئے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں"۔

اس کے ساتھ ہی حسین جہاں نے کہا "اگر کوئی بڑا مجرم بھی ہوتا تو کورٹ میں کھڑے ہو کر بھی جج کے سامنے خود کو بے گناہ ثابت کرتا ہے۔جب جانچ ہوگی تو صاف ہو جائیگا کہ یہ سچ ہے یا غلط  ہے"۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز