بیوی کی ادھوی خواہش پوری کرنے کیلئے 6 سال بعد اس کھلاڑی نے اٹھایا بلا اور پھر کردی رنوں کی برسات

بہار کی ٹیم نے گروپ کے ایک مقابلہ میں میزورم کو نو وکٹ سے ہراکر آخری آٹھ میں اپنی جگہ بنائی اور اب اس کی نظریں سیمی فائنل پر مرکوز ہیں۔

Oct 10, 2018 06:49 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 06:49 PM IST

گھریلو کرکٹ میں 18 سال بعد واپسی کرنے والی بہار کی ٹیم نے وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ بہار کی ٹیم نے گروپ کے ایک مقابلہ میں میزورم کو نو وکٹ سے ہراکر آخری آٹھ میں اپنی جگہ بنائی اور اب اس کی نظریں سیمی فائنل پر مرکوز ہیں۔ بہار کی ٹیم اگر ٹورنامنٹ میں اس اسٹیج تک پہنچی ہے ، تو اس کے پیچھے اس کے اس کھلاڑی کا بھی ہاتھ ہے ، جس نے پورے چھ سال بعد اپنی اہلیہ کی ادھوری خواہش کو پورا کرنے کیلئے بلا ٹھایا ۔

بھاگل پور کے رہنےو الے رحمت اللہ عرف شاہ رخ نے اپنی بیوی کی موت کے دو سال بعد ہی سہی ، لیکن بیوی کی ادھوری خواہش کو پورا کیا ۔ شارہ رخ نے اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے لگ بھگ کرکٹ کو الوداع ہی کہہ دیا تھا ۔ وہ اپنی بیوی کی بیماری اور ان کی دیکھ ریکھ کی وجہ سے تقریبا چھ سالوں تک کرکٹ سے دور رہے ، لیکن بدقسمی سے ان کی اہلیہ کی موت ہوگئی۔ رحمت اللہ کی اہلیہ نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمت پھر سے کرکٹ کھیلے اور اپنی ٹیم کو اونچے مقام تک لے جائے ۔ اہلیہ کی موت کے بعد جب رحمت اللہ نے بلا اٹھایا تو پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور اپنے پرانے انداز میں ہی تابڑتوڑ رنوں کی برسات کرنے لگے ۔

بیوی کی ادھوی خواہش پوری کرنے کیلئے 6 سال بعد اس کھلاڑی نے اٹھایا بلا اور پھر کردی رنوں کی برسات

بیوی کی ادھوی خواہش پوری کرنے کیلئے 6 سال بعد اس کھلاڑی نے اٹھایا بلا اور پھر کردی رنوں کی برسات

بہار کی ٹیم کی جانب سے وجے ہزارے ٹورنامنٹ میں وہ مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ان کے بلے سے مسلسل چوکے چھکے نکل رہے ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے 8 میچوں میں سے چار میں شاہ رخ کو موقع ملا ، جس میں وہ دو مرتبہ ناٹ آوٹ رہے۔ شاہ رخ نے سکم کے خلاف ناٹ آوٹ 156 رن بنائے تو وہیں منی پور کے خلاف بھی ناٹ آوٹ نصف سنچری لگاکر ٹیم کو جیت دلائی ۔ان کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت بہار کی ٹیم آج کوارٹر فائنل میں ہے اور رحمت اللہ میچ کے بیسٹ فنیشر کے طور پرا پنی شناخت بنائے ہوئے ہیں۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 میچ میں صرف 8 رن ہی بنا پائی یہ ٹیم ، ایک چھکے نے کیا میچ کا فیصلہ !۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز