dangal girl fatima sana sheikh in patna for run for bihar– News18 Urdu

رن فار بہار میں دوڑیں دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ ، کہا : لفظ بہاری کہنے اور سننے میں فخر محسوس کرتی ہوں 

فلم دنگل میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکیں فاطمہ شیخ کا کہنا ہے کہ وہ لفظ ’بہاری ‘کہنے اور سننے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔

Dec 23, 2018 04:37 PM IST | Updated on: Dec 23, 2018 04:37 PM IST

فلم دنگل میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکیں فاطمہ شیخ کا کہنا ہے کہ وہ لفظ ’بہاری ‘کہنے اور سننے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔ رن فار بہار پروگرام میں شرکت کرنے دارالحکومت پٹنہ پہنچیں فاطمہ شیخ نے کہا کہ انہیں لفظ بہاری کہنے اور سننے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا’’ممبئی میں ان کے کئی بہاری دوست ہیں۔یہاں کا کھانا کافی ڈائقے دار ہے۔میں الگ الگ قسم کا کھانا کھانا چاہتی ہوں۔میری ہمت نہیں ہورہی تھی کہ اتنی شدیدٹھنڈ میں دوڑنے جاسکوں،لیکن آپ سب کے پیار سے ساری ٹھنڈ غائب ہوگئی۔کاش میں تھوڑا اور وقت بہار میں گزار پاتی۔‘‘

فاطمہ ثنا شیخ نے کہا،’’بہار کے لوگوں نے مجھے بے شمار پیار دیا ہے۔میں یہاں کے لٹھی چوکھا کو بہت مس کروں گی۔میں جب پچھلی بار یہاں آئی تھی تو نہیں کھا پائی تھی۔اس بار پتہ چلا کہ یہ کتنا اچھا لگتا ہے۔کوشش کروں گی کہ جلد پھر سے بہار آنےکا موقع ملے۔اگلی بار جب بہار آؤں گی تو یہاں کے اور پکوان کھاؤں گی۔‘‘

رن فار بہار میں دوڑیں دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ ، کہا : لفظ بہاری کہنے اور سننے میں فخر محسوس کرتی ہوں 

فاطمہ نے کہا’’میں نے کافی کم وقت میں کامیابی اور ناکامی دونوں دیکھی ہیں۔ٹھگس آف ہندوستان فلم اچھی نہیں چلی۔میں نے اس سے کافی سیکھا ہے۔ مجھے عامرخان اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔عامر بے حد نرم دل انسان ہیں۔ان کا برتاؤ کسی اداکارجیسا نہیں ہے۔وہ بہت ہی سادہ ہیں۔ امیتابھ بچن الگ ہیں۔جب وہ آتے ہیں تو سب کو پتہ چل جاتا ہے کہ وہ آرہے ہیں۔سبھی محتاط ہوجاتے ہیں۔ان کی شخصیت ہی ایسی ہے۔فاطمہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں انہیں امیتابھ بچن جیسے بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے جن سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

دنگل گرل نے کہا’’انہیں ٹی وی میں کام کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔میں ایک طرح کا کردار مسلسل ادا نہیں کرسکتی۔ٹی وی سیریل میں ایک ہی کردار کو لمبے ایپی سوڈ تک ادا کرنا ہوتا ہے۔میں ہمیشہ الگ الگ کرداروں میں کام کرنا چاہتی ہوں۔ہمیشہ نیا کام کرنا چاہتی ہوں،سبھی طرح کے کردار اداکرنا چاہتی ہوں،اس لئے مجھے فلموں میں کام کرنا ہی پسند ہے۔میرا خواب سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کا ہے۔مجھے ان کی فلمیں پسند ہے جس میں ڈرامہ اور لو اسٹوری ہو۔‘‘

Loading...

Loading...