ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹس

Apr 18, 2017 11:11 AM IST | Updated on: Apr 18, 2017 11:11 AM IST

نئی دہلی۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی)  نے نوٹس دیا ہے۔ ای ڈی نے انہیں 20 اپریل تک پیش ہونے کے لئے بھی کہا ہے۔ معلومات کے مطابق انہیں آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ویر بھدر سنگھ ہماچل پردیش میں کانگریس حکومت کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے ای ڈی نے پیسوں کی ہیراپھیری معاملہ میں ویر بھدر سنگھ کا 27.29 کروڑ روپے کا فارم ہاوس قرق کیا تھا۔ آئی این ایس کی ایک خبر کے مطابق قرقی کا یہ قدم پیسوں کی ہیراپھیری روک تھام ایکٹ کے تحت ہوا تھا۔

فارم ہاوس جنوبی دہلی کے مہرولی کے قریب ڈیرہ منڈی گاؤں میں واقع ہے۔ فارم ہاوس کو مارکیٹ کی قیمت سے کم پر خریدنے کا الزام لگا ہے۔ سی بی آئی نے ویر بھدر اور ان کے اہل خانہ کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد کا معاملہ دائر کیا ہے۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹس

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز