لالو پرساد یادو کی بڑی بہن کا انتقال ، بھائی کی سزا کا تھا صدمہ

چارہ گھوٹالہ میں ساڑھے تین سال جیل کی سزا پانے والے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی بڑی بہن گنگوتری دیوی کی موت ہوگئی ہے ۔

Jan 07, 2018 01:26 PM IST | Updated on: Jan 07, 2018 01:26 PM IST

پٹنہ : چارہ گھوٹالہ میں ساڑھے تین سال جیل کی سزا پانے والے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی بڑی بہن گنگوتری دیوی کی موت ہوگئی ہے ۔ لالو کی بڑی بہن نے پٹنہ کے ویٹنری کالج میں واقع سروینٹ کوارٹر میں آخری سانسیں لیں۔ لالو کی بڑی بہن کئی دونوں سے بیمار تھیں ، لیکن اپنے بھائی کے جیل جانے کے بعد سے وہ لگاتار صدمے میں تھیں۔

لالو کی اکلوتی بڑی بہن کو بولنے میں کافی پریشانی ہورہی تھی ۔ چارہ گھوٹالہ میں لالو کے جیل جانے کے بعد سے ہی انہیں گہرا صدمہ لگا تھا ۔ پھوپھی کی موت کی خبر ملتے ہی لالو کے دونوں بیٹے تیجسوی اور تیج پرتاپ یادو سروینٹ کوارٹر پہنچے ۔ ان کے ساتھ ان کی ماں اور بہار کی سابق وزیر اعلی رابری دیوی بھی تھیں۔

لالو پرساد یادو کی بڑی بہن کا انتقال ، بھائی کی سزا کا تھا صدمہ

لالو پرساد یادو کی بڑی بہن گنگوتری دیوی ۔ فائل فوٹو

لالو پرساد یادو کی بڑی بہن کو ان سے کافی لگاو تھا ۔ لالو کے جیل جانے کے بعد سے ہی وہ آدھی رات کو بستر سے اٹھ جاتی تھیں اور روتے ہوئے بھگوان سے بھائی کی سلامتی کی دعائیں کرتی تھیں۔

Loading...

vlcsnap-2018-01-07-12h42m38s924

لالو کی بہن اپنے دو بچوں کے ساتھ ابھی بھی اسی سروینٹ کوارٹر میں رہ رہی تھیں ، جہاں کبھی لالو بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتے تھے ۔ لالو کی بہن کے دو بیٹے ہیں ۔ ایک بیٹا بہار پولیس میں ہے اور دوسرا ریلوے میں نوکری کرتا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد سے لالو کا کنبہ غم میں ڈوبا ہوا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز