بہار : لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کا اعلان ، 11 مارچ کو ہوگی ووٹنگ ، 14 کو نتائج کا اعلان

بہار میں ارریہ لوک سبھا کے ساتھ ساتھ جہان آباد اور بھبھوا اسمبلی سیٹوں کیلئے ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

Feb 09, 2018 05:35 PM IST | Updated on: Feb 09, 2018 05:35 PM IST

پٹنہ : بہار میں ارریہ لوک سبھا کے ساتھ ساتھ جہان آباد اور بھبھوا اسمبلی سیٹوں کیلئے ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔13 فروری کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی کارروائی شروع ہوگی اور آخری تاریخ 20 فروری ہے ۔کاغذات کی جانچ 21 فروری کو کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 23 فروری ہے۔ تمام سیٹوں پر 11 مارچ کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 14 مارچ کو اعلان کئے جائيں گے۔

خیال رہے کہ ارریہ سے آر جے ڈی کے ممبر پارلیمنٹ تسلیم الدین ، جہان آباد سے آر جے ڈی کے ممبر اسمبلی مندریکا یادو اور بھبھوا سے بی جے پی ممبر اسمبلی آنند بھوشن پانڈے کی موت کے بعد یہ سیٹیں خالی ہوگئی تھیں ۔ اب ان سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

بہار : لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کا اعلان ، 11 مارچ کو ہوگی ووٹنگ ، 14 کو نتائج کا اعلان

علامتی تصویر

مہا گٹھ بندھن سے الگ ہوکر بہار میں این ڈی اے حکومت بنانے کے بعد یہ ضمنی انتخابات وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ ساتھ بی جے پی کیلئے بھی ایک اگنی پریکشا ہوگی ۔ ارریہ لوک سبھا اور جہان آباد کی سیٹ پر آر جے ڈی کا قبضہ تھا جبکہ بھبھو سیٹ پر بی جے پی کا امیدوار کامیاب ہوا تھا ۔ مگر اب یہ دیکھنا انتہائی دلچسپ ہوگا کہ ضمنی انتخابات میں کون بازی مارتا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز