فیصلہ سے پہلے لالو کو جھٹکا: منی لانڈرنگ معاملہ میں میسا بھارتی کے خلاف چارج شیٹ

نئی دہلی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی ،ان کے شوہر شیلیش کمار اور دیگر کے خلاف دہلی کے پٹیالہ ہائوس کورٹ میں آج چارج شیٹ داخل کردی۔

Dec 23, 2017 02:44 PM IST | Updated on: Dec 23, 2017 02:44 PM IST

نئی دہلی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی ،ان کے شوہر شیلیش کمار اور دیگر کے خلاف دہلی کے پٹیالہ ہائوس کورٹ میں آج چارج شیٹ داخل کردی۔ یہ معاملہ میسا اور ان کے شوہر کے پاس مبینہ طور پر گمنام جائیداد کی جانچ سے منسلک ہے۔ اس سلسلے میں ای ڈی محترمہ بھارتی کے دہلی سمیت دوسرے ٹھکانوں پر پہلے ہی چھاپہ مارنے کی کارروائی کرچکا ہے۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اس معاملے میں نوٹس جاری ہونے کے بعد انکم ٹیکس کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔

اسی سال ستمبر میں ای ڈی نے محترمہ بھارتی کے دہلی سےمتصل بجواسن علاقے میں واقع فارم ہاؤس کو ضبط کیا تھا۔ یہ فارم ہاؤس ان کے اور ان کے شوہر شیلیش کے نام ہے۔ محترمہ میسا اور شیلیش کے جوابوں سے مطمئن نہں ہونے پر ای ڈی نے یہ قدم اٹھایا تھا۔

فیصلہ سے پہلے لالو کو جھٹکا: منی لانڈرنگ معاملہ میں میسا بھارتی کے خلاف چارج شیٹ

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی: فائل فوٹو۔

الزام ہے کہ یہ فارم ہاؤس شیل کمپنی کے ذریعہ آئی رقم سے خریدا گیا تھا۔ چار شیل کمپنیوں کے ذریعہ ایک کروڑ 20لاکھ روپے آئے تھے جس کے ذریعہ اس جائیداد کو خریدا گیا تھا ۔محترمہ میسا پر یہ بھی الزام ہے کہ سال 09-2008میں شیل کمپنیوں کے ذریعہ پیسہ تب آیا تھا جب مسٹر یادو ریلوے میں وزیر تھے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز