بہار : سابق جنتا دل یو لیڈر تیج پرتاپ سنگھ کا گولی مار کر قتل ، پولیس کیس کی چھان بین میں مصروف

Dec 08, 2017 03:26 PM IST | Updated on: Dec 08, 2017 03:27 PM IST

گوپال گنج: بہار میں گوپال گنج ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے سادھو چوک کے پاس مسلح افراد نے آج جنتاد دل یونائٹیڈ (یو) کے سابق لیڈر تیج پرتاپ سنگھ کو گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نگر علاقے کے سادھو چوک کے نزدیک مسٹر سنگھ آج صبح کھڑے تھے تبھی پہلے سے گھات لگائے کچھ مسلح افراد نے انہیں بہت نزدیک سے گولی ماردی۔ اس حادثہ کے بعد مسٹر سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ اس قتل کی وجہ زمینی تنازعہ بتائی جارہی ہے۔ سابق لیڈر نے گزشتہ الیکشن بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ اور اس میں انہیں شکست ہوئی تھی۔

بہار : سابق جنتا دل یو لیڈر تیج پرتاپ سنگھ کا گولی مار کر قتل ، پولیس کیس کی چھان بین میں مصروف

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز