نتیش دودھ کے دھلے نہیں ہیں، بدعنوانی پران کا زیرو ٹالرنس محض ایک ڈھونگ: شیوانند

Jul 26, 2017 02:30 PM IST | Updated on: Jul 26, 2017 02:30 PM IST

پٹنہ۔  بہار میں حکمراں مهاگٹھ بندھن کے دو بڑے اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے اجلاس سے قبل آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے قریبی معاون سابق ممبر پارلیمنٹ شیوانند تیواری نے بدعنوانی پر وزیر اعلی نتیش کمار کے زیرو ٹالرنس کومحض ڈھونگ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دودھ کے دھلے نہیں ہیں اور اگر بھید کھلا تو سارے گڑے مردے اکھڑیں گے۔ مسٹر تیواری نے آج یہاں آر جے ڈی صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ صرف ایف آئی آر درج ہونے سے کوئی مجرم نہیں ہو جاتا ۔ نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کو استعفی دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو آر جے ڈی کے لوگ اسے برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے تلخ لہجے میں کہا کہ وزیر اعلی کے لوگ بول رہے ہیں کہ مسٹر تیجسوی یادو اپنے اوپر عائد الزامات کی صفائی پیش کریں۔ کیا مسٹرنتیش کمار کوئی کورٹ یا مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے آؤٹ سورس کیا ہے۔

سابق ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ مسٹر نتیش کمار کو 40 سال سے جانتے ہیں۔ کرپشن پر ان کا زیرو ٹالرنس ایک ڈھونگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "نتیش کیا دودھ کے دھلے ہیں۔ اگر بھید کھلا تو سارے گڑے مردے اكھڑیں گے۔ "

نتیش دودھ کے دھلے نہیں ہیں، بدعنوانی پران کا زیرو ٹالرنس محض ایک ڈھونگ: شیوانند

لالو پرساد یادو کے قریبی معاون سابق ممبر پارلیمنٹ شیوانند تیواری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز