مہاتما گاندھی کے پوتے گوپال کرشن گاندھی کا موجودہ سیاسی نظام پر طنز ، کہا : ملک میں خوف و ہراس کا ماحول

Apr 10, 2017 10:20 PM IST | Updated on: Apr 10, 2017 10:20 PM IST

پٹنہ: مغربی بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشن گاندھی کا کہنا ہے کہ ملک میں آزادی کی روشنی کے بعد آج پھر تاریکی ہے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پوتے گوپال کرشن گاندھی چمپارن ستیہ گرہ صدسالہ تقریب کے موقع پر پٹنہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ گوپال كرش گاندھی نے اپنے خطاب کا آغاز گاندھی گاندھی کا کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے والے مجاہد آزادی راج کمار شکلا کی جے سے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بہار کی خصوصیت رہی ہے، سدھارتھ اور سمراٹ اشوک کے وقت سے تاریکی میں بہار روشنی ديكھاتا ہے۔ یہ تاریخی سچ اور حقائق ہیں۔ 1917 میں ملک میں تاریکی تھی، ملک غلام تھا اور بہار سے جو شمع اس وقت جلی ، اس کی چنگاری سے مزید چنگاریاں نکلیں۔ وہ بہار کی دین ہے۔

مہاتما گاندھی کے پوتے گوپال کرشن گاندھی کا موجودہ سیاسی نظام پر طنز ، کہا : ملک میں خوف و ہراس کا ماحول

گوپال کرشن گاندھی ، فائل فوٹو

این ڈی ٹی وی ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق مہاتما گاندھی کے پوتے گوپال کرشن نے ملک کے موجودہ سیاسی نظام پر براہ راست طنز کرتے ہوئے کہا کہ چمپارن کے 100 سال بعد، آزادی کے 70 سال بعد ملک میں روشنی ہے، ملک آزاد ہے ، لیکن آج روشنی میں تاریکی ہے اور جب پہلے بہار نے تاریکی میں روشنی دکھائی تھی تو آج بھی بہار ہی روشنی دکھائے گا۔ یہ کام بار بار بہار کو کرنا ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز