گیس سلینڈر گودام میں آتشزدگی کے بعد سیریل بلاسٹ، فائر بریگیڈ اوراین ڈی آرایف کی ٹیم پہنچی

پٹنہ شہر واقع گیس سلینڈروں کے ایک گودام میں زبردست آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مال سلامی تھانہ علاقے کے چیک پوسٹ کے پاس ہفتہ کی صبح ہوئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

Jun 09, 2018 09:38 AM IST | Updated on: Jun 09, 2018 09:41 AM IST

پٹنہ: پٹنہ شہر واقع گیس سلینڈروں کے ایک گودام میں زبردست آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مال سلامی تھانہ علاقے کے چیک پوسٹ کے پاس ہفتہ کی صبح ہوئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ بڑی تعداد میں فائر بریگیڈ کے ملازمین وہاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ وہیں خبر لکھے جانے تک جان ومال کے کسی بڑے نقصان کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔

گیس سلینڈر گودام میں آتشزدگی کے بعد سیریل بلاسٹ، فائر بریگیڈ اوراین ڈی آرایف کی ٹیم پہنچی

Loading...

دیدار گنج علاقے میں آگ لگنے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کی بھیڑ امنڈ پڑی ہے۔ چشم دید گواہوں کے مطابق گودام میں ایک کے بعد ایک سلینڈروں میں آگ لگنےسے دھماکے ہورہے ہیں۔ آگ کی لپٹیں آسمان چھو رہی ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز