بہار : تعزیہ جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے5 افراد کی موت ، 30 زخمی ، چار چار لاکھ کے معاوضہ کا اعلان

Oct 02, 2017 06:56 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 06:56 PM IST

بھاگلپور : بہار کے بھاگل پور اور روہتا ضلع میں گزشتہ رات تعزیہ جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

پہلا واقعہ بھاگلپور ضلع کے نوگچھیا سب ڈویژن کے بیہ پور تھانہ علاقے کےملکی گاؤں میں گزشتہ رات تعزیہ جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ نوگچھیا کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنٹنٹ مکل کمار رنجن نے آج یہاں بتایا کہ ملکی گاؤں میں دیر رات نکلے جلوس کے دوران اچانک تعزیہ بجلی کے تارکی زد میں آگیا ۔ حادثے میں محمد امتیاز (21) اور محمد محمود (50) کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو نوگچھیا ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

بہار : تعزیہ جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے5 افراد کی موت ، 30 زخمی ، چار چار لاکھ کے معاوضہ کا اعلان

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ اگر حادثے میں بجلی شعبے کے اہلکاروں کی غفلت سامنے آتی ہے، تو خاطی ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثنا، ضلع انتظامیہ کی طرف سے متوفی کے رشتے داروں کو چار چار لاکھ روپے کی رقم دے دی گئی ہے وہیں زخمیوں کو 25-25 ہزار روپے کی مدد دی گئی ہے ۔

دوسرا واقعہ روہتاس کے چیناری کے پیوندی گاوں کے باہر جلوس کے دوران پیش آیا ، جہاں تعزیہ 33 ہزار وولٹیج کے تار سے ٹکرا گیا ۔ اس حادثہ میں 30 افراد جھلس گئے ، جس میں ایک کی موت ہوگئی جبکہ 20 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئےہیں۔ علاوہ ازیں بیہہ پور سیکشن کے ملی گاوں میں تعزیہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گیا ۔ اس وقعہ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز