بہار میں سیلاب سے 1.22 کروڑ لوگ متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 202 تک پہنچی

پٹنہ۔ بہار میں تمام بڑے دریاؤں کے مسلسل طغیانی پر رہنے سے 18 اضلاع میں سیلاب میں اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں وہیں مرنے والوں کی تعداد 202 تک پہنچ گئی ہے۔

Aug 20, 2017 09:44 AM IST | Updated on: Aug 20, 2017 09:44 AM IST

پٹنہ۔  بہار میں تمام بڑے دریاؤں کے مسلسل طغیانی پر رہنے سے 18 اضلاع میں سیلاب میں اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں وہیں مرنے والوں کی تعداد 202 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاستی محکمہ آفات مینجمنٹ کے سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گنگا سمیت ریاست کے دس بڑے دریاؤں کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر رہنے سے 18 ضلع پورنیہ، کشن گنج، ارریہ، کٹیہار، مدھے پورا، سپول، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، دربھنگہ ، مدھوبنی، سیتامڑھی، شیوہر، مظفر پور، گوپال گنج، سہرسہ، کھگڑیا، سارن اور سمستی پور سیلاب کی زد میں ہیں۔ اس شدید سیلاب سے اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ 16.64 لاکھ لوگ مشرقی چمپارن میں متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں پورنیہ میں متاثر ہوئے لوگوں کی تعداد 10.5 لاکھ، ارریہ میں 15.5 لاکھ، کٹیہار میں 12.42 لاکھ، دربھنگہ میں 8.05 لاکھ، سپول میں 3.75 لاکھ، مغربی چمپارن میں 7.19 لاکھ، مظفر پور میں 4.18 لاکھ، کشن گنج میں 10.1 لاکھ، مدھے پورا میں 1.05 ، سیتامڑھی میں 15.5 لاکھ، گوپال گنج میں 3.44 لاکھ، شیوہر میں 1.05 لاکھ، مدھوبنی میں 7.65 لاکھ، سہرسہ میں 2.33 لاکھ، کھگڑیا میں 92 ہزار، سارن میں 98 ہزار اور سمستی پور میں 31 ہزار ہے۔

بہار میں سیلاب سے 1.22 کروڑ لوگ متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 202 تک پہنچی

ذرائع نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ ان اضلاع میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 202 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ 42 لوگوں کی موت ارریہ ضلع میں ہوئی ہے۔ وہیں، سیتامڑھی میں مرنے والوں کی تعداد 31، مغربی چمپارن میں 29، سپول میں 13، مدھوبنی میں 12، کشن گنج اور مشرقی چمپارن میں 11-11، دربھنگہ میں 10، پورنیہ اور مدھے پورا میں نو نو، کٹیہار میں سات، شیوہر، گوپال گنج اور سہرسہ میں چار چار، کھگڑیا میں تین، سارن میں دو اور اور مظفر پور میں ایک ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام جنگی پیمانے پر چل رہا ہے اور اب تک کل 1336 ریلیف کیمپ چلائے جا رہے ہیں، جس میں چار لاکھ 22 ہزار 106 لوگوں نے پناہ لی ہے۔ ریلیف کیمپ میں نہ رہنےوالے سیلاب متاثرین کے لئے 1879 کمیونٹی باورچی خانے چلائے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ضروری ادویات، ورنجن پاؤڈر اور سانپ کاٹنے سے متعلق ادویات کافی مقدار میں فراہم کر دی گئی ہیں۔ وہیں متاثر جانوروں کی ویکسینیشن اور چارے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔

متاثر اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو کاموں کو جنگی پیمانے پر جاری رکھنے کے لئے جہاں 1152 جوان اور 118 کشتیاں کے ساتھ این ڈی آر ایف کی 28 ٹیم، 446 جوان اور 92 کشتیوں کے ساتھ ایس ڈي آرایف کی 16 ٹیم لگی ہوئی ہے وہیں 630 جوان اور 70 کشتیوں کے ساتھ فوج کی سات کمپنیاں مستعدی کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز