چارہ گھوٹالہ کیس : لالو پرساد یادو کی سزا پر بحث مکمل ، سی بی آئی عدالت کل سنائے گی اپنا فیصلہ

Jan 05, 2018 01:15 PM IST | Updated on: Jan 05, 2018 09:11 PM IST

رانچی: چاراگھپلہ میں قصوروارقراردئے گئے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی ) کے صدر اور بہار کے سابق وزیراعلی لالوپرساد یادوکی سزاکے تعین پر سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں آج سماعت مکمل ہوگئی اور انھیں کل سزاسنائی جائیگی۔سی بی آئی کے خصوصی جج شیوپال سنگھ کی عدالت میں دیوگھر سرکاری خزانہ سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے کے معاملہ میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ مسٹر یادو،سابق رکن پارلیمنٹ آر کے رانا،سابق ترقیاتی کمشنر پھول چند سنگھ،سابق آئی اے ایس افسر مہیش پرساد، سابق ٹریزری افسر سبیر بھٹا چاریہ ، راج رام جوشی ،ترپوراری موہن پرساد،سنیل کمار سنہا،سشیل کمار سنہا،سنیل گاندھی اور سنجے کمار اگروال کی سزاکے تعین پر سماعت مکمل ہوگئی ہے ۔

آرجے ڈی صدر کے وکیل چترنجن پرساد نے بتایا کہ اس معاملہ میں قصور وار قراردئے گئے سبھی 16افرادکو کل ہی ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سزاسنائی جائیگی۔برسامنڈا سنٹرل جیل میں ویڈیوکانفرنسنگ کے دوران مسٹر یادو کے ساتھ موجود انکے وکیل نے عدالت سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ انکے موکل بزرگ ہیں ، حال ہی میں انکی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے اور وہ کئی بیماریوں میں مبتلاہیں ۔ایسے میں انکی عمر اور صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے انھیں کم سے کم سزادینے پر غورکیا جائے ۔

چارہ گھوٹالہ کیس : لالو پرساد یادو کی سزا پر بحث مکمل ، سی بی آئی عدالت کل سنائے گی اپنا فیصلہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز