چارہ گھوٹالہ کیس : لالو پرساد یادو کو ساڑھے تین سال جیل کی سزا ، پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد

بہار کے مشہور چارہ گھوٹالہ کیس میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی سزا کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

Jan 06, 2018 01:39 PM IST | Updated on: Jan 06, 2018 04:34 PM IST

رانچی : بہار کے مشہور چارہ گھوٹالہ کیس میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی  سزا کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے لالو پرساد یادو کو ساڑھے تین سال کی جیل کی سزا سنائی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ لالو کو یہ  سزا دیو گھر خزانہ سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے کے کیس میں سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لالو پرساد سمیت دس قصورواروں کی سزا پر جمعہ کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں سماعت پوری ہوگئی تھی ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوٹوار جیل سے لالو یادو کی پیشی ہوئی ۔ لالو یادو کے معاملہ پر جمعہ کو تقریبا پانچ منٹ تک بحث ہوئی ۔

چارہ گھوٹالہ کیس : لالو پرساد یادو کو ساڑھے تین سال جیل کی سزا ، پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد

ادھر لالو پرساد یادو کو سزا سنائے جانے سے پہلے راشٹریہ جنتادل کی ایک ایمرجنسی میٹنگ پٹنہ میں ہورہی ہے ۔ سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کی سرکاری رہائش گاہ 10 سرکولر روڈ پر یہ میٹنگ ہورہی ہے ۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے سبھی ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے علاوہ سابق ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی اور ضلع سربراہ شامل ہورہے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز