چارہ گھوٹالہ کیس میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سی بی آئی کی عدالت میں ہوئے حاضر

Jun 29, 2017 07:29 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 07:29 PM IST

پٹنہ : متحدہ بہار کے سرخیوں میں رہنے والے اربوں روپئے کے چارہ گھوٹالہ کے معاملہ میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو آج رانچی کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے۔

سی بی آئی کے خصوصی جج کی عدالت میں مسٹر یادو نے اپنی حاضری دی۔ چارا گھپلہ کا یہ معاملہ چائی باسہ، ڈورنڈا اور دیو گھر ٹریزریوں سے غیرقانونی طور پر رقم نکالنے کا ہے۔

چارہ گھوٹالہ کیس میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سی بی آئی کی عدالت میں ہوئے حاضر

دریں اثنا جھارکھنڈ کی سابق وزیر اور راشٹریہ جنتا دل کی سینئر لیڈر انا پورنا دیوی نے کہاکہ مسٹر یادو ہمیشہ عدالت کا احترام کرتے رہے ہیں اور آج بھی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عدالت جب بھی انہیں بلائے گی، وہ آئیں گے۔ عدالت سے پوری امید ہے کہ مسٹر یادو کو انصاف ملے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز