جیل میں مالی کا کام کریں گے لالو پرساد یادو ، 93 روپے ملے گی اجرات

بہار کے مشہور چارہ گھوٹالہ سے وابستہ ایک کیس میں ساڑھے تین سال جیل کی سزا پائے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو جیل میں مالی کا کام دیا گیا ہے اور اس کیلئے انہیں 93 روپے کی اجرت دی جائے گی۔

Jan 07, 2018 12:53 PM IST | Updated on: Jan 07, 2018 12:55 PM IST

رانچی : بہار کے مشہور چارہ گھوٹالہ سے وابستہ ایک کیس میں ساڑھے تین سال جیل کی سزا پائے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو جیل میں مالی کا کام دیا گیا ہے اور اس کیلئے انہیں 93 روپے کی اجرت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ رانچی کی خصوصی عدالت نے جہاں لالو کو ساڑھے تین سال کی جیل کی سزا سنائی تھی اور پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا وہیں جگدیش شرما سمیت چھ قصورواروں کو سات سال کی سزا سنائی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی ان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

جیل میں مالی کا کام کریں گے لالو پرساد یادو ، 93 روپے ملے گی اجرات

غور طلب ہے کہ چارہ گھوٹالہ معاملہ میں لالو کو 23 دسمبر کو عدالت نے قصور وار قرار دیا تھا ۔ اس وقت سے لالو یادو برسا منڈا جیل میں قید ہیں ۔ انہیں اب پیر کو ہزاری باغ کی اوپن جیل میں منتقل کیا جائے گا ، جہاں انہیں مالی کا کام دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ جائیں گے تیجسوی یادو

Loading...

فیصلہ آنے کے بعد لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے پٹنہ میں کہا کہ ہم لالو پرساد یادو کو قصور وار قرار دئے جانے کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور عدالت کے فیصلہ کا جائزہ لینے کے بعد اپیل دائر کریں گے۔

ان کیسوں میں آخری دور میں ہے سماعت

اس کے علاوہ لالو پرساد کے خلاف رانجی میں ڈورنڈا ٹریزری سے 184 کروڑ روپے کی فرضی نکاسی سے وابستہ آر سی 47 بٹا 96 ، دمکا سے تین کروڑ 97 لاکھ روپے نکالنے کا آر سی 38 بٹا 96 اور چائباسا ٹریزری سے غیر قانونی طور پر 36 کروڑ روپے نکالنے سے جڑا آر سی 68 بٹا96 مقدمات بھی ابھی چل رہے ہیں ، جن کی سماعت آخری دور میں ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز