چارا گھوٹالہ :لالویادوکے لئے ابھی انصاف کے دروازے کھلے ہیں :شردیادو

Dec 24, 2017 09:32 PM IST | Updated on: Dec 24, 2017 09:32 PM IST

پٹنہ: چارا گھپلہ سے منسلک ایک معاملہ میں راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی)صدر لالو پرساد یادو کے قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد راجیہ سبھاکے سابق رکن شردیادونے آج کہا کہ بہار کے  سابق وزیر اعلی کے لئے ابھی انصاف کے دروازے کھلے ہیں ۔ مسٹر یادونے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں یہ امید کرتاہوں کہ لالوجی اس معاملہ میں بری ہوجائیں گے ۔میں اس معاملہ میں کچھ زیادہ نہیں کہناچاہتالیکن اتناضرورکہونگاکہ لالو جی کے لئے ابھی انصاف کے دروازے کھلے ہیں اور مجھے پورایقین ہے کہ اعلی عدالت میں انھیں ضرور انصاف ملےگا ‘‘۔

واضح رہے کہ غیر منقسم بہار کے چارا گھپلہ سے جڑے ایک معاملہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سنیچر کو مسٹریادو سمیت 16ملزمان کو قصور وارقراردیاتھا،وہیں سابق وزیراعلی ڈاکٹرجگن ناتھ مشراسمیت چھ ملزمان کو ناکافی ثبوت کی بناپر بری کردیا۔

چارا گھوٹالہ :لالویادوکے لئے ابھی انصاف کے دروازے کھلے ہیں :شردیادو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز