سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبر پارلیمنٹ تسلیم الدین سپرد خاک ، لالو یادو سمیت سرکردہ لیڈروں کی شرکت

سابق مرکزی وزیر ،ارریہ سے رکن پارلیمنٹ اور راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما تسلیم الدین کا سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں سسونا کے آبائی قبرستان میں اہم رہنماؤں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Sep 19, 2017 10:09 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 10:09 PM IST

ارریہ: سابق مرکزی وزیر ،ارریہ سے رکن پارلیمنٹ اور راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما تسلیم الدین کا سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں سسونا کے آبائی قبرستان میں اہم رہنماؤں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کا چننئی کے اپولو اسپتال میں اتوار کو انتقال ہوگیا تھا۔ چنئی سے ان کی لاش کو بذریعہ طیارہ ارریہ لایا گیا تھا اور سیسونامیں واقع ان کے دروازہ پر رکھا گیا تھا اور ہزاروں لوگوں نے مرحوم لیڈر کا دیدار کیا تھا۔ آخری دیدار کرنے والوں کی بھیڑ کے پیش نظرپروجیکٹر س بھی لگائے گئے تھے۔ اپنے محبوب رہنما کو دیکھنے اور نماز جنازہ میں شرکت کے لئے کسان مزدور، سیاسی ،سماجی ، تعلیمی، کاروباریوں کا جم غفیر امڈ آیا۔ انتظامیہ اس کے لئے وسیع انتظّام کئے تھے۔

آر جے ڈی کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر ریلوے لالو پرساد یادو نے ارریہ پہنچ کرانہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تسلیم الدین کے ساتھ ان کا بہت پراناناطہ ہے اور انہوں نے ہمیشہ حق انصاف اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ جب بھی کسی بات پر ضد کرتے تھے ہم مان جاتے تھے ان کے بچھڑنے کا ہمیں بے حد دکھ ہے اور سیمانچل نے ایک قدر آور رہنما کو کھو دیا ہے۔ ان کے نماز جنازہ میں سماجی، سیاسی، رنگ و نسل اور مذہبی وابستگی سے بالاتر ہوکر ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبر پارلیمنٹ تسلیم الدین سپرد خاک ، لالو یادو سمیت سرکردہ لیڈروں کی شرکت

ان کے اہم شرکاء میں بی جے پی کے ترجمان سید شاہنواز حسین' ایم پی رنجیتا رنجن' پورنیہ ایم پی سنتوش کشواہا'سابق اقلیتی امور کے وزیر عبدالغفور' سابق وزیر مالیات عبدالباری صدیقی' کٹیہار میڈیکل کالج کے چیئرمین احمد اشفاق کریم' سرون کمار' بیما بھارتی' لیسی سنگھ' انیل یادو ' ودیا ساگر کیسری' رکن اسملی آفاق عالم کے علاوہ دیگر ایم ایل اے و ایم پی اور عوامی نمائندگان شامل تھے اور انہوں نے مرحوم تسلیم الدین کے صاحبزادے ایم ایل اے سرفراز عالم اور محمد مقیم سے ملاقات کرکے اپنے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

ان کے علاوہ سابق ایم پی پردیپ کمار سنگھ' سابق ایم ایل اے ذاکر انور' رکن اسمبلی عبدالسبحان کے علاوہ علاقہ کے عوامی نمائندے اور سبھی سیاسی جماعتوں کے سربراہان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ جنازے کی نماز مدرستہ البنات کے سامنے وسیع و عریض کھیت میں پڑھائی گئی نماز جنازہ مولانا انوار عالم بہادرگنج نے پڑھائی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز