Live Results Assembly Elections 2018

سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کی مرکزی وزیرمملکت اوپیندرکشواہا کومہا گٹھ بندھن میں آنے کی پیشکش

Jun 08, 2018 04:11 PM IST | Updated on: Jun 08, 2018 04:11 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) اور مرکزی وزیر مملکت اوپیندر کشواہا کے این ڈی اے بھوج (عشائیہ) میں شامل نہیں ہونے کے بعد سے بہارمیں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ جمعرات کو سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ عظیم اتحاد (مہاگٹھ بندھن) میں اوپیندر کشواہا کا استقبال ہے۔ حالانکہ انہیں وزیراعلیٰ عہدہ کی خواہش چھوڑنی ہوگی۔ عظیم اتحاد میں تیجسوی یادو ہی وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوا ر ہیں۔

جیتن رام مانجھی نے کہا کہ عظیم اتحاد میں سیٹوں کو لے کر کوئی کنفیوژن نہیں ہے اور سیٹ شیئرنگ (تقسیم) کے لئے جلد ہی کمیٹی بنے گی۔ اطلاع کے مطابق جمعہ کی صبح جیتن رام مانجھی نے آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو سے بھی ملاقات کی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کی مرکزی وزیرمملکت اوپیندرکشواہا کومہا گٹھ بندھن میں آنے کی پیشکش

Loading...

واضح رہے کہ جمعرات کو این ڈی اے بھوج میں اوپیندر کشواہا کے شامل نہیں ہونے کے بعد سے کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع سے یہ بھی خبرآرہی ہے کہ نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی کی افطار پارٹی میں اوپیندر کشواہا شامل نہیں ہوں گے۔ اوپیندر کشواہا دہلی سے جمعہ کی صبح پٹنہ پہنچے اور ساسارام کے لئے روانہ ہوگئے۔ ان کا رات میں کیمور میں ٹھہرنے کا پروگرام ہے۔

دوسری جانب بہار کے وزیر زراعت اور بی جے پی کے سینئر لیڈر پریم کمار کی رہائش گاہ پر بی جے پی لیڈروں کی میٹنگ ہوئی، جس میں سشیل مودی، نتیا نند رائے، منگل پانڈے، پریم کمار اور دیگر شامل ہوئے۔

(امت جھا جھا کی رپورٹ)

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز