بی جے پی ۔ جے ڈی یو کے کھیل اور غیر فطری اتحاد سمجھ چکے ہیں بہار کے عوام : تیجسوی یادو

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے الگ الگ انتخاب لڑنے پر طنز کیا ہے ۔

Oct 30, 2017 07:59 PM IST | Updated on: Oct 30, 2017 07:59 PM IST

پٹنہ : بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے الگ الگ انتخاب لڑنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی پارٹی جتنی سیٹوں پر گجرات میں انتخاب لڑ رہی ہے اتنی ہی سیٹوں پر بی جے پی بہار میں انتخاب لڑوائے گی ۔

مسٹر یادو نے آج سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کر کے کہا، ’’صدارتی انتخابات میں اتحاد میں رہتے ہوئے عالم اور غیب جاننے والے نتیش جی نے کہا تھا کہ یو پی اے کو شکست کے لئے الیکشن نہیں لڑنا چاہئے۔تو کیا نیتش جی گجرات جیتنے جا رہے ہیں؟ ضمیر کاسن کر جواب دیں‘‘۔

بی جے پی ۔ جے ڈی یو کے کھیل اور غیر فطری اتحاد سمجھ چکے ہیں بہار کے عوام : تیجسوی یادو

راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی نے اپنے اگلے ٹویٹ میں لکھا، ’’جتنی سیٹوں پر نتیش جی گجرات میں الیکشن لڑنے جا رہے ہیں، اگر پلٹی نہیں ماری تو اتنی ہی سیٹوں پر بی جے پی انہیں بہار میں الیکشن لڑوائےگي۔ عوام نے ان کے کھیلوں اور غیر طبعی اتحادکو سمجھا ہے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ جے ڈی یو نے گجرات اسمبلی انتخابات میں اکیلے اپنے طور پر کچھ سیٹوں پر اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے ڈی یو کے ترجمان کے سی تیاگی کے مطابق پارٹی ریاست کی صرف انہی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی جن سیٹوں پر وہ برسوں سے لڑتی آ رہی ہے۔ پارٹی کا خیال ہے کہ یہ اپنی روایتی سیٹ کو برقرار رکھنے اور اس کے ذریعہ ریاست میں ووٹ قائم رکھنا چاہتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز