رکن اسمبلی کے قتل معاملے میں آر جے ڈی کے سابق رکن پارلیمنٹ پربھوناتھ کو عمرقید

May 23, 2017 01:46 PM IST | Updated on: May 23, 2017 01:46 PM IST

ہزاری باغ۔ جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی ایک عدالت نے بہار کے مشرکھ سے رکن اسمبلی اشوک سنگھ کے قتل کے22سال پرانے معاملے میں آج راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ پربھوناتھ سنگھ سمیت تین لوگوں کو عمر قید اور 40-40ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج سریندر شرما نے مسٹر سنگھ کے علاوہ ان کے بھائی دینا ناتھ سنگھ اور سابق مکھیا رتیش سنگھ کو یہ سزا سنائی۔عدالت نے گزشتہ 18مئی کو ان ملزمین کو رکن اسمبلی کے قتل معاملے میں قصوروار قرار دیا تھا۔ سابق رکن پارلیمنٹ کے ساتھ دونوں قصوروارفی الحال ہزاری باغ کی جے پرکاش ناراین سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ حالانکہ رکن اسمبلی کے قتل کے معاملے میں چوتھے ملزم اور پربھوناتھ سنگھ کے چھوٹے بھائی کیدار سنگھ کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے بری کردیا تھا۔

قابل ذکر ہےکہ تین جولائی 1995 کو جنتا دل کے رکن اسمبلی اشوک سنگھ کو پٹنہ میں ان کی سرکاری رہائش گاہ 5اسٹینڈ روڈ میں بم اور گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔اس معاملے میں مسٹر سنگھ کی اہلیہ چاندنی دیوی نے گردنی باغ تھانے میں ان قصورواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ پربھوناتھ سنگھ معاملے کو متاثر نہ کرسکیں اس لئے اس معاملے کو پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر ہزاری باغ عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

رکن اسمبلی کے قتل معاملے میں آر جے ڈی کے سابق رکن پارلیمنٹ پربھوناتھ کو عمرقید

پربھو ناتھ سنگھ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز