پولیس سب انسپکٹر کے عہدوں کی تیاری کے لئے انجمن کی مفت کوچنگ

پٹنہ۔ انجمن ترقی اردو بہار، پولیس سب انسپکٹر کے کمپٹیشن کی تیاری کے لئے مسلم طلباء کو مفت کوچنگ کرائےگی۔

Oct 05, 2017 05:50 PM IST | Updated on: Oct 05, 2017 05:50 PM IST

 پٹنہ۔ انجمن ترقی اردو بہار، پولیس سب انسپکٹر کے کمپٹیشن کی تیاری کے لئے مسلم طلباء کو مفت کوچنگ کرائےگی۔ پٹنہ میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انجمن نے کہا کہ سبھی ضلعوں میں کوچنگ شروع کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طلباء کو فارم بھرنے اور مناسب تربیت دینے کا کام بھی انجمن کربگی۔

گزشتہ کئی سالوں سے انجمن ترقی اردو بہار مسلم نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کی مہم میں لگی ہے۔ اس سلسلے میں انجمن نے الگ الگ موقع پر مفت کوچنگ کا انتظام کیا ہے۔  پولیس سب انسپکٹر کی 1717 پوسٹ پرتقرری کا حکومت نے اعلان کیا ہے۔ اس تعلق سے انجمن نے سبھی ضلعوں میں مفت کوچنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انجمن کے مطابق مفت کوچنگ کرانے کےساتھ ہی فارم بھرنے اور طلباء کو کتابیں فراہم کرانے کا انتظام بھی خود انجمن کریگی۔ انجمن ترقی اردو بہار کی اس کوشش کی دانشوروں نے ستائش کی ہے۔

پولیس سب انسپکٹر کے عہدوں کی تیاری کے لئے انجمن کی مفت کوچنگ

عبدالقیوم انصاری، سکریٹری، انجمن ترقی اردو بہار

انجمن کے مطابق مسلم طلباء جانکاری کی کمی کے سبب مسابقتی امتحانات میں کامیاب نہیں ہوپا تے ہیں جبکہ ان میں صلاحیت اور قابلیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انجمن ایسے طلباء کے لئے متبادل بننے کی کوشش کررہی ہے جو پیسہ کی کمی اور جانکاری نہیں ہونے کے سبب فارم نہیں بھر پاتے ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز