بہار : گھر لوٹ رہے ڈاکٹر کنبہ کو بنایا یرغمال ، بیوی کی آبروریزی ، بیٹی سے چھیڑ چھاڑ ، 20 حراست میں

بہار میں ضلع گیا کے کونچ تھانہ علاقہ کے سونڈیہا گاوں کے نزدیک بدمعاشوں نے کل دیر رات ماں کی اجتماعی عصمت دری کی اور بیٹی کےساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔

Jun 14, 2018 04:59 PM IST | Updated on: Jun 14, 2018 04:59 PM IST

گیا : بہار میں ضلع گیا کے کونچ تھانہ علاقہ کے سونڈیہا گاوں کے نزدیک بدمعاشوں نے کل دیر رات ماں کی اجتماعی عصمت دری کی اور بیٹی کےساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو مشرا نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے گورارو میں پرائیویٹ کلینک چلانے والے ایک ڈاکٹراپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ کل رات موٹر سائکل سے گھر جارہے تھے ، اسی دوران سونڈیہا گاوں کے نزدیک پہلے سے گھات لگاکر بیٹھے بدمعاشوں نے  انہیں روک لیا۔ مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے ڈاکٹر کو پکڑ کر باندھ دیا اور انکی بیوی کی اجتماعی عصمت دری کی اور ان کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ عصمت دری کے واقعہ سے کچھ وقت پہلے بدمعاشوں نے گورارو سے گھر جارہے گھونگھی مٹھ کے راجندر یادو اور ایک طالب علم رندھیر کمار کے ساتھ مارپیٹ کرکے روپے اور موبائل چھین لئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پورے واقعہ کی سنجیدگی سے جانچ کی جارہی ہے۔

بہار : گھر لوٹ رہے ڈاکٹر کنبہ کو بنایا یرغمال ، بیوی کی آبروریزی ، بیٹی سے چھیڑ چھاڑ ، 20 حراست میں

علامتی تصویر

پولیس کے مطابق شبہ کی بنیاد پر سونڈیہا گاوں سے 20 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ متاثرہ نے ان میں سے دو کی شناخت کرلی ہے۔ دونوں نوجوانوں سے پوچھ گچھ کرکے واقعہ میں شامل ان کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز