Live Results Assembly Elections 2018

‘مندر بنانے میں مدد کریں مسلمان نہیں تو گرو گوبند سنگھ کی طرح جواب دےگا ہندو’

رکزی وزیر گری راج سنگھ نے رام مندر کے معاملہ پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے مسلم برادری سے کہا کہ وہ اجودھیا، کاشی اور متھرا میں مندر تعمیر میں مدد کریں۔ اب ملک کے ہندووں کا صبر ختم ہو رہا ہے۔

Dec 01, 2018 09:23 PM IST | Updated on: Dec 01, 2018 09:38 PM IST

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے رام مندر کے معاملہ پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے مسلم برادری سے کہا کہ وہ اجودھیا، کاشی اور متھرا میں مندر تعمیر میں مدد کریں۔ اب ملک کے ہندووں کا صبر ختم ہو رہا ہے۔ ایسا نہیں ہونے پر ملک کے 100 کروڑ ہندو اپنے -اپنے ایمان کے لئے گرو گوبند سنگھ کی طرح بدلہ لینے پر مجبور ہو جائےگا۔ گری راج نے گیا میں چل رہے سنت سمیلن میں یہ بیان دیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ سنت سماج کو ایک ساتھ ہو کرہندو کمیونٹی کو بیدار کرنا چاہئے۔ اگر ملک کے 100 کروڑ ہندو بیدار ہو گئے تو اجودھیا، کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنانے کے لئے کسی عدالت اور سرکار کی ضورت نہیں پڑےگی۔

‘مندر بنانے میں مدد کریں مسلمان نہیں تو گرو گوبند سنگھ کی طرح جواب دےگا ہندو’

Loading...

انہوں نے مسلم سماج کے نمائندوں سے کہا کہ وہ اجودھیا، کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر کی تعمیر کرانے میں آگے بڑھ کر مدد کریں۔ ایسا نہیں ہونے پر ملک کا 100 کروڑ ہندو اپنے ایمان کے لئے گرو گوبند سنگھ کی طرح بدلہ لینے پر مجبور ہو جائےگا۔

بتا دیں کہ گیا کے ٹیکونا فارم کے بی آئی ٹی میں منعقد تین روزہ سنت سمیلن میں بہار- جھارکھنڈ کے ساتھ ہی اجودھیا سے ایک ہزار سے زیادہ سنت آئے ہوئے ہیں۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز