بوائے فرینڈ نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کیا معشوقہ کا ریپ ، متاثرہ کی حالت نازک

مغربی بنگال کے ہاوڑہ علاقے کی رہنے والی ایک لڑکی کے ساتھ اس کے ہی بوائے فرینڈ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی عصمت دری کی۔

Oct 04, 2018 02:23 PM IST | Updated on: Oct 04, 2018 04:00 PM IST

مغربی بنگال کے ہاوڑہ علاقے کی رہنے والی ایک لڑکی کے ساتھ اس کے ہی بوائے فرینڈ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی عصمت دری کی۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق اس لڑکی کے ساتھ پہلے ریپ کیا گیا اور پھر اسے بے رحمی سے پیٹا گیا۔ بعد میں جمشید پور میں ایک سنسان علاقے میں بہیوشی کی حالت میں ندی کنارے پھینک دیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کو نازک حالت میں ایم جی ایم اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ متاثرہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں نے مل کر اس کا ریپ کیا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے بوائے فریںڈ اور اس کے دوستوں کے ساتھ دو دن پہلے جمشید پور گئی تھی۔

بوائے فرینڈ نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کیا معشوقہ کا ریپ ، متاثرہ کی حالت نازک

علامتی تصویر

Loading...

یہاں پر اس کے ساتھ ریپ کیا گیا اور پھر اسے ندی کنارے پر پھینک دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے چہرے پر گہرے چوٹ کے نشان تھے اور اس کی حالت کافی نازک بنی ہوئی ہے۔ اسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز