بہار سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 27 جولائی کو مقدس سفر کے لئے ہوگا روانہ

Jul 24, 2017 11:18 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 11:18 PM IST

پٹنہ : بہار سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 27 جولائی کو مقدس سفر کے لئے روانہ ہوگا۔ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کے سہولتوں کے مدّنظر حج بھون میں آخری تیاریاں کی جارہی ہے۔ اس سال بہار سے قریب سات ہزار عازمین حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ پٹنہ سے عازمین گیا جائیں گے اور گیا بین الاقوامی ہوائ اڈے سے ان کی پرواز ہوگی۔ روزانہ قریب تین سو عازمین حج کی روانگی کا پروگرام ہے ۔ دو دن پہلے عازمین حج کو پٹنہ کے حج بھون میں آکر اپنی رپورٹینگ کرنی ہوگی۔ ایسے میں روزانہ حج بھون میں 900 عازمین حج بیک وقت موجود ہوں گے۔ حج کمیٹی عازمین کے قیام ، ان کی حفاظت اور کھانے پینے کا مناسب بندوبست کرنے کے سلسلے میں آخری تیاری کررہی ہے۔

عازمین حج کو حج بھون میں ٹھہرایا جائےگا۔ سبھی کمروں میں بیڈ اور اے سی کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔ حج کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ عازمین کے ساتھ ان کے رشتہ دار کم سے کم آئیں ، تاکہ حج کمیٹی کا کام آسان ہوجائے ۔خیال رہے کہ عازمین حج کے ساتھ لوگوں کا کارواں ہوتا ہے۔ عازمین کو رخصت کرنے کے لئے ایک حاجی کے ساتھ ایک درجن سے زیادہ لوگ آجاتے ہیں ، جس کے نتیجہ کے طور پر حج کمیٹی اپنے منصوبہ کو حاصل کرنے میں ناکام رہ جاتی ہے۔ اس بار حج کمیٹی کی جانب سے اس معاملے میں سختی برتی گئی ہے۔

بہار سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 27 جولائی کو مقدس سفر کے لئے ہوگا روانہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز