بہار حکومت بنکروں پرمہربان ، اسکول ڈریس بھی تیار کرانے کی چل رہی ہے تیاری

Sep 14, 2017 12:01 AM IST | Updated on: Sep 14, 2017 12:01 AM IST

پٹنہ : بہار کے بنکر اب اسکول ڈریس کے لئے بھی کپڑا تیار کریں گے۔ بہار اسٹیٹ ہینڈلوم ویورس کو آپریٹو یونین کے مطابق اس سلسلہ میں حکومت جلد فیصلہ کرےگی۔ اس کے ساتھ ہی بنکروں کے صنعت کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے یونین کو دوکروڑ روپیہ ریوولوینگ فنڈ کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔

بہارمیں بنکروں کی صنعت پوری طرح سے خستہ حال ہو چکی تھی ، لیکن اسپتالوں کے لئے ست رنگی چادر تیار کرنے کی اسکیم نے بنکروں کو راحت پہنچائی ہے۔ ہینڈلوم پر کام کرنے والے بنکر حکومت کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بہار کے نو میڈیکل کالجوں کے ساتھ ہی 38 اضلاع کے اسپتالوں کے لئے بنکر چادر تیار کر رہے ہیں۔ ادھر حکومت نے بہار اسٹیٹ ہینڈلوم ویورس کو آپریٹو یونین کو ریولوینگ فنڈ کےشکل میں دو کروڑ روپیہ دے کر ان کے کاروبار کو مزید استحکام بخشنے کی کوشش کی ہے۔

بہار حکومت بنکروں پرمہربان ، اسکول ڈریس بھی تیار کرانے کی چل رہی ہے تیاری

بہار کے سبھی اسکولوں میں حکومت کی پوشاک یوجنا کی اسکیم نافذ ہے۔ حکومت کی یہ اسکیم نو سو کروڑ روپے کی ہے۔ ہینڈلوم یونین نے اسکول ڈریس کو بنکروں کے ہاتھوں تیار کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ یونین کے ایم ڈی کے مطابق ان کے مطالبہ کو حکومت نے تسلیم کرلیا ہے اور جلد ہی اس سلسلہ میں فیصلہ کیا جائیگا۔

بہاراسٹیٹ ہینڈلوم ویورس کو آپریٹو یونین کا کہنا ہے کہ اسکول ڈریس کی اسکیم سے جیسے ہی بنکر وابستہ ہوں گے ، ان کے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ روزگار کا بھی ایک بڑا ذریعہ قائم ہوجائے گا ، جس سے بنکروں کی تنگ حالی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز