نو نومبر کو ہماچل پردیش میں ہوں گے انتخابات، گجرات الیکشن کا اعلان نہیں ہوا

Oct 12, 2017 05:27 PM IST | Updated on: Oct 12, 2017 05:29 PM IST

نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابات 9 نومبر کو منعقد ہوں گے اور نتائج 18 دسمبر کو اعلان کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل 16 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم کے ساتھ وی وی پیٹ کا بھی استعمال ہو گا۔ اسی کے ساتھ ہماچل پہلا ایسا صوبہ ہو گا جہاں الیکشن میں وی وی پیٹ کا استعمال ہو گا۔ ہماچل انتخابات کے لئے 7521 ووٹنگ کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ہماچل پردیش میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، ہماچل انتخابات میں امیدوار 28 لاکھ روپئے تک خرچ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ووٹوں کی گنتی کے ہال میں ویڈیوگرافی کی جائے گی۔

نو نومبر کو ہماچل پردیش میں ہوں گے انتخابات، گجرات الیکشن کا اعلان نہیں ہوا

چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

گجرات اسمبلی کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، الیکشن کمشنر نے کہا کہ 18 دسمبر سے پہلے گجرات میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے، جس سے ہماچل اور گجرات میں ووٹوں کی گنتی ایک ہی ساتھ ہو سکے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، گجرات میں دو مراحل میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں چناو ہوں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز