نشہ سے پاک سماج کی مہم : جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے اساتذہ اور طلبا نے بنائی طویل انسانی زنجیر

Jan 21, 2017 08:57 PM IST | Updated on: Jan 21, 2017 08:58 PM IST

سپول۔ بہار میں شراب پرپابندی کی حمایت میں حکومت کی انسانی زنجیر میں شامل ہونے کی اپیل پربہار کی مشہور دینی درسگاہ جامعۃالقاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدھوبنی سپول کےاساتذہ اورطلباء نے قومی شاہراہ ۵۷؍ پر طویل انسانی زنجیر بنائی اور ریاست میں شراب بندی کی کھل کر حمایت کی۔ بہار حکومت نے جب شراب پر پابندی لگائی تھی تب بھی جامعۃ القاسم کی طرف سے نتیش حکومت کے اس فیصلے کا استقبال کیاگیا تھا اور جامعہ کے بانی و مہتمم اور معروف عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے حکومت کے فیصلہ کی ستائش کی تھی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آرجے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کو مبارک باد یتے ہوئے اسے انقلابی ا قدام سے تعبیر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک گندہ شیطانی کام ہے اور اسلام میں اس کے پینے پلانے کو حرام قرار دیا گیا ہے، چنانچہ ہرانسان کو اس سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پوری ریاست میں شراب پر پابندی عائد کرکے ایک بہترین قدم اٹھایا ہے،ان کےاس فیصلہ سے بہت سی برائیاں جو سماج میں بڑھ رہی تھیں، ان پر یقینا بریک لگا ہے،بالخصوص خواتین اور بچیوں پرمظالم اور تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ مولانا نے کہا کہ شراب ام الخبائث اور برائیوں کی جڑ ہے اس سے گھر کے گھر  تباہ وبرباد ہوگئے ہیں۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہےکہ ملک بھرمیں اس پر پابندی کیلئےمہم چلائی جائے  تاکہ شراب جیسی لعنت سے پوری انسانیت کو بچایا جا سکے۔ واضح رہےکہ بہار حکومت کی اس اپیل پر اسکولوں اور مدارس کے ساتھ ریاست بھر کے دیگر تعلیمی اداروں نے اسے  کامیاب بنانے کیلئےکئی روز پہلے سے ہی تیاری شروع کر دی تھی۔

نشہ سے پاک سماج کی مہم : جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے اساتذہ اور طلبا نے بنائی طویل انسانی زنجیر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز