میں مہا گٹھ بندھن کی طرف سے وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں: نتیش کمار

May 15, 2017 03:27 PM IST | Updated on: May 15, 2017 03:27 PM IST

پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اس بات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا کہ 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کے خلاف وہ ممکنہ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا، 'تین سال پہلے بھلا کون جانتا تھا کہ نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ لیکن ایسا ہوا۔ کیونکہ وہ (مودی) ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ لوگوں نے انہیں ووٹ دے کر اقتدار سونپا۔ پیر کو پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں نتیش نے کہا، 'مجھے معلوم ہے۔ مجھ میں ویسی صلاحیتیں نہیں ہیں۔ میں ایک چھوٹی پارٹی کا لیڈر ہوں۔

نتیش نے کہا، 'شرد یادو پارٹی کے صدر تھے۔ اس کے بعد پارٹی کارکنوں نے مجھے ذمہ داری دینے کا من بنایا۔ لیکن میڈیا نے اسے میرے قومی عزائم سے جوڑ کر دیکھا۔ ' انہوں نے کہا، 'پارٹی صدر کی حیثیت سے میں جے ڈی یو کی دوسری ریاستوں میں توسیع کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں وزیر اعظم کے عہدے کا خواب دیکھ رہا ہوں۔ ' انہوں نے صاف کیا کہ جے ڈی یو چھوٹی پارٹی ہے اور بہار کے لوگوں کی ہی خدمت کرتی رہے گی۔

میں مہا گٹھ بندھن کی طرف سے وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں: نتیش کمار

آر جے ڈی سے الگ ہے ہماری رائے

ای وی ایم پر مختلف رائے کو لے کر نتیش نے کہا، بیلٹ پیپر کا زمانہ لد گیا ہے۔ ای وی ایم ٹھیک ہے۔ ای وی ایم کو لے کر اگر کوئی تجویز آئے تو اس پر ضرور توجہ دینی چاہئے۔ نتیش نے یہ بھی صاف کیا کہ وہ لالو یادو کی پارٹی آر جے ڈی کے ساتھ حکومت چلا رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آر جے ڈی کا نظریہ ان کی پارٹی کا بھی نظریہ ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز