لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی اور داماد کی مشکلات میں اضافہ ، محکمہ انکم ٹیکس نے بھیجا سمن

May 24, 2017 07:56 PM IST | Updated on: May 24, 2017 07:56 PM IST

پٹنہ : راشٹریہ جنتادل کی لیڈر اور لالو پرساد یادو کی بڑی بیٹی میسا بھارتی کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ منگل کو میسا بھارتی کے سی اے کی گرفتاری کے بعد اب محکمہ انکم ٹیکس نے انہیں اور ان کے شوہر شیلیش کو سمن بھیجا ہے۔

میسا بھارتی کو بھیجے گئے سمن میں چھ جون تک دہلی میں واقع محکمہ انکم ٹیکس کے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے جبکہ شیلیش کو سات جون کو محکمہ انکم ٹیکس کے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے دفتر میں ہی ان دونوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی اور داماد کی مشکلات میں اضافہ ، محکمہ انکم ٹیکس نے بھیجا سمن

محکمہ انکم ٹیکس کی اس کارروائی سے پہلے منگل کو ہی میسا بھارتی کے سی اے راجیش اگروال کو ای ڈی کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے ریمانڈ پر لے کر اس سے پوچھ گچھ کی ہے اور اس کے بعد میسا بھارتی اور شیلیش کو نوٹس بھیجا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آٹھ ہزار کروڑ کے گھوٹالہ کے معاملہ میں راجیش اگروال کی گرفتاری ہوئی ہے۔ راجیش پر لالو یادو کی بیٹی میسا بھارتی کو فنڈز مہیا کرانے کا بھی الزام ہے۔ راجیش اگروال کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز