یوم آزادی : یہاں ترنگا لہرانے کشتی سے پہنچے افسران ، كمربھر پانی میں گھس کر جوانوں نے دی سلامی

ملک بھر میں جشن آزادی کی 70 ویں سالگرہ منا ئی جارہی ہے۔ سیلاب کی تباہی کو جھیل رہے بہار میں بھی یوم آزادی کو لے کر لوگوں کا جوش عروج پر ہے

Aug 15, 2017 01:29 PM IST | Updated on: Aug 15, 2017 01:29 PM IST

بگہا : ملک بھر میں جشن آزادی کی 70 ویں سالگرہ منا ئی جارہی ہے۔ سیلاب کی تباہی کو جھیل رہے بہار میں بھی یوم آزادی کو لے کر لوگوں کا جوش عروج پر ہے۔

سیلاب میں ڈوبے علاقوں سے بھی کچھ ایسی ہی تصاویر سامنے آ رہی ہیں ، جہاں حب الوطنی کے سامنے سیلاب اور تباہی جیسے الفاظ پھیکے نظر آ رہے ہیں۔ سیلاب سے بری طرح متاثر بہار کے بگہا میں تباہی کے مناظر کے درمیان یوم آزادی پر پوری شان و شوکت کے ساتھ ترنگا لہرایا گیا۔

یوم آزادی : یہاں ترنگا لہرانے کشتی سے پہنچے افسران ، كمربھر پانی میں گھس کر جوانوں نے دی سلامی

پانی میں ڈوبے ان منڈليہ میدان میں ایس ڈی ایم دھرمیندر کمار کشتی سے پرچم لہرانے پہنچے تو لوگوں کا بھی جوش اس دوران قابل دید تھا۔ ضلع کے ایس پی شنکر جھا بھی کمر بھر پانی میں گھس کر قومی تہوار اور پرچم کشائی کے پروگرام میں پولیس جوانوں کے ساتھ موجود رہے۔

جوانوں نے کمر بھر پانی میں گھس کر پریڈ کیا اور ترنگے کو سلامی دی۔ علاقہ کے دیگر سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں بھی کچھ اسی طرح سے یوم آزادی منایا گیا۔ بگہا کا علاقہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہے۔

Loading...

bihar bagha 2

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز