ہندوستان نے دنیا کو دکھایا دم، اب ہوا میں دشمن کے میزائل کو ختم کرے گی انٹرسیپٹر

Feb 12, 2017 09:31 AM IST | Updated on: Feb 12, 2017 09:33 AM IST

بالاسور / بھوبنیشور۔  ہندوستان نےکل اڈیشہ کے وہیلر جزیرے سے دو رخی بیلسٹک میزائل دفاعی نظام تیار کرنے کی سمت میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ انٹگریٹیڈ ٹیسٹ رینج ( آئی ٹی آر) کے ذرائع نے بتایا کہ اس انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ صبح 07:45 منٹ پر کیا گیا۔ اس مشن کو 'پي ڈي وي' کا نام دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران میزائل زمین کے مدارمیں 50 کلومیٹر کی اونچائی پر واقع ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

دفاعی تحقیق کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذرائع نے بتایا کہ زمین سے دفائی وهیكل (پي ڈي وي) نامی یہ مہم زمین کی فضائی حدود سے 50 کلومیٹر اوپر بیرونی مدار میں واقع اہداف کے لئے ہے۔ پي ڈي وي کو پوری طرح تیار رکھا گیا تھا اور ضروری ہدایات ملتے ہی اسے چھوڑ دیا گیا۔

ہندوستان نے دنیا کو دکھایا دم، اب ہوا میں دشمن کے میزائل کو ختم کرے گی انٹرسیپٹر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز