جے ڈی یو پارٹی اراکین کی میٹنگ آج ، تیجسوی کے مسئلہ پر تصویر ہو سکتی ہے صاف، بی جے پی نے کی یہ پیشکش

Jul 11, 2017 10:15 AM IST | Updated on: Jul 11, 2017 10:15 AM IST

پٹنہ : بہار میں لالو پرساد اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو پر بدعنوانی کے کیس کے  بعد جہاں آر جے ڈی نے اعلان کر دیا ہے کہ تیجسوی استعفی نہیں دیں گے ، وہیں اب سب کی نگاہیں منگل کو ہونے والی جے ڈی یو کی اہم میٹنگ پر مرکوز ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ آج کی میٹنگ میں نتیش کمار تیجسوی یادو اور سی بی آئی چھاپوں سے متعلق کوئی بیان دے سکتے ہیں ۔

یہ میٹنگ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ لالو پرساد کے ٹھکانوں پر سی بی آئی چھاپہ ماری کے بعد سے اب تک وزیر اعلی نتیش کمار نے عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ جے ڈی یو نے بھی لالو کی حمایت میں کوئی بات نہیں کہی ہے ۔ تاہم مهاگٹھ بندھن میں شامل کانگریس نے آر جے ڈی کی کھل کر حمایت کی ہے اور تینوں پارٹیوں سے اتحاد کی اپیل کی ہے ۔

جے ڈی یو پارٹی اراکین کی میٹنگ آج ، تیجسوی کے مسئلہ پر تصویر ہو سکتی ہے صاف، بی جے پی نے کی یہ پیشکش

file photo

ان سبھی صورتحال  کے درمیان اپوزیشن پارٹی بی جے پی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ نتیش کمار کو حمایت دینے کے لئے تیار ہے ۔ صوبہ بی جے پی صدر نتياند رائے نے میڈیا میں بیان دیا ہے کہ اگر نتیش کمار آر جے ڈی سے اپنا ناطہ توڑ لیتے ہیں ، تو بی جے پی انہیں باہر سے حمایت دے گی ۔ تاہم انہوں نے بعد میں کہا کہ حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کا ہوگا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز