جے ڈی یو نے کی شرد یادو سے آر جے ڈی سربراہ لالو کی ریلی میں شامل نہ ہونے کی اپیل

جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو) نے پارٹی کے باغی لیڈر شرد یادو سے 27 اگست کو راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرسادیادو کی 'دیش بچاؤ،بھاجپا بھگاؤ ریلی میں شامل نہیں ہونے کی اپیل کی ہے۔

Aug 16, 2017 08:32 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 08:32 PM IST

نئی دہلی: جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو) نے پارٹی کے باغی لیڈر شرد یادو سے 27 اگست کو راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرسادیادو کی 'دیش بچاؤ،بھاجپا بھگاؤ ریلی میں شامل نہیں ہونے کی اپیل کی ہے۔ جے ڈی یو ترجمان کے سی تیاگی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا، 'میں مسٹرشرد یادو سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ 27 اگست کو مسٹر لالو یادو کے پروگرام کا حصہ نہ بنیں اور بری طاقتوں 'کے ساتھ ڈائس کا اشتراک نہ کریں۔

جنتادل (یو) نے بہار میں مهاگٹھ بندھن کے ساتھ ناطہ توڑكر بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے لئے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارکی کھل کر مخالفت کر رہے باغی رہنما سے کہا کہ ان کے جیسے ایماندار اور شاندار لیڈر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ داغی لیڈروں کے ساتھ پلیٹ فارم اشتراک کریں۔جے ڈی یو ترجمان نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ مسٹر یادو نے مسٹر لالو پرساد اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو پر لگے بدعنوانی کے الزامات پر کوئی سوال نہیں کیا ہے ۔

جے ڈی یو نے کی شرد یادو سے آر جے ڈی سربراہ لالو کی ریلی میں شامل نہ ہونے کی اپیل

شرد یادو اپنی نئی پارٹی بنا سکتے ہیں: گیٹی

مسٹر یادو کی جانب سے کل یہاں منعقد کئے جا رہے اپوزیشن پارٹیوں کے 'ساجھی وراثت کانفرنس پر مسٹر تیاگی نے کہا کہ جے ڈی یو اور مسٹر یادو کے درمیان بھی ایک مشترکہ ورثہ ہے اور وہ رام منوہر لوہیا، لوک نائک جے پرکاش نارائن اور کرپوری ٹھاکر کا ہے۔یہ تینوں سماجوادی لیڈر زندگی بھر بدعنوانی اور کنبہ پروری کے خلاف لڑتے رہے لیکن مسٹر یادو کی توجہ اس ورثے پر نہیں ہے۔ کرپشن اور کنبہ پروری کے الزامات کا سامنا کر رہے مسٹر لالو یادو سے مسٹر شرد یادو کی قربت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

جے ڈی یو ترجمان نے مسٹر یادو سے ایک بار پھر درخواست کی کہ وہ 19 اگست کو جے ڈی یو کی پٹنہ میں منعقد قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شامل ہو کر اپنی بات ركھیں۔ انہوں نے بار بار کہا کہ مسٹر یادو کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز