جے ڈی یو لیڈر کا رابڑی دیوی کو کھلا خط ، تیجسوی یادو کی دستور بچاؤ- انصاف یاترا پر اٹھایا سوال

جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قانون ساز اسمبلی کے رکن نیرج کمار نے راشٹریہ جنتا دل کی قومی نائب صدر رابڑی دیوی کے نام کھلا خط لکھا ہے۔

Feb 08, 2018 09:12 PM IST | Updated on: Feb 08, 2018 09:12 PM IST

پٹنہ : جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قانون ساز اسمبلی کے رکن نیرج کمار نے راشٹریہ جنتا دل کی قومی نائب صدر رابڑی دیوی کے نام کھلا خط لکھا ہے۔ خط میں ان کو پارٹی کی نائب صدر بننے پر مبارکباد دینے کے ساتھ ہی ان کے بیٹے اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی ’دستور بچاؤ-انصاف یاترا‘ کو چیلنج کیا ہے۔

رکن اسمبلی اور جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے آج یہاں سابق وزیر اعلٰی کے نام کھلے خط کو میڈیا میں جاری کیا۔ انہوں نے خط میں سب سے پہلے رابڑی دیوی کو پارٹی کی نائب صدر بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تیجسوی یادو کی انصاف یاترا کو ان کے اعلٰی تعلیم حاصل نہ کرنے سے جوڑتے ہوئے کہا ’’ آپ کے بیٹے اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلٰی تیجسوی یادو صاحب اپنی مبینہ ’’دستور بچاؤ-انصاف یاترا‘ پر 10 فروری کو جا رہے ہیں۔ لیکن یہاں بھی ان کا اعلٰی تعلیم حاصل نا کرنا آڑے آگیا۔

جے ڈی یو لیڈر کا رابڑی دیوی کو کھلا خط ، تیجسوی یادو کی دستور بچاؤ- انصاف یاترا پر اٹھایا سوال

رابری دیوی ۔ فائل فوٹو

مسٹر کمار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم نے کہا ہے ’’ علم سب سے بڑی دولت ہے، زندگی اور دوسری چیز نہیں، وہ ماں باپ دشمن ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دی۔‘‘یہ غلطی تو آپ لوگوں سے ہو گئی۔ مگر یہ سچ ہے کہ ہندوستان کا دستور اتنا کمزور نہیں ہے کہ کوئی اس کو خراب یا برباد کر دے۔ ملک کی یہ مقدس کتاب ہمارے اجداد کی قربانی اور ان کی بے لوث خدمات کی وجہ سے ہے۔ اسی وجہ سے یہ اتنی کمزور نہیں ہے کہ کوئی اس کو نقصان پہنچا سکے۔ آپ کے بیٹے نے اپنی یاترا کا نام رکھنے میں بھی وزیر اعلی نتیش کمار کی ’انصاف یاترا‘ کی نقل کی ہے۔ خیر، یہ تیجسوی کی مجبوری ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز