این ڈی اے میں شامل ہوگا جے ڈی یو، پارٹی مجلس عاملہ میں کیا گیا فیصلہ

Aug 19, 2017 02:45 PM IST | Updated on: Aug 19, 2017 02:45 PM IST

پٹنہ۔  بہار میں حکمراں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے آج قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعلی نتیش کمار کی رہائش گاہ پر پارٹی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں قرارداد منظور کرکے باضابطہ طور پر این ڈی اے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد اب مرکز کی نریندر مودی حکومت میں جے ڈی یو کوٹہ سے بھی وزیر بنائے جائیں گے۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ ماہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس کے ساتھ عظیم اتحاد سے ناطہ توڑ کر ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ جے ڈی یو نے حکومت  بنائی تھی۔ اس کے بعد بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے مسٹر نتیش کمار کو این ڈی اے میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

این ڈی اے میں شامل ہوگا جے ڈی یو، پارٹی مجلس عاملہ میں کیا گیا فیصلہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز