کانگریس نے میرا کمار کی امیدواری پر کبھی بات نہیں کی : جے ڈی یو

Jun 28, 2017 05:36 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 05:36 PM IST

پٹنہ : اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میرا کمار کی حمایت نہ کرنے کے تعلق سے جنتا دل (یو) نے آج واضح کیا کہ کانگریس نے کبھی بھی مسز کمار کی امیدواری پر اس کے ساتھ بات چیت نہیں کی۔ متحدہ جنتا دل کے سیکرٹری جنرل کے سی تیاگی نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ایک اہم اپوزیشن پارٹی ہونے جے باوجود کانگریس نے مسز کمار کو صدر کے عہدے کا امیدوار بنانے پران کی پارٹی کے ساتھ کوئی صلاح و مشورہ نہیں کیا ۔

’’ کانگریس نے اگر قومی جمہوری اتحاد کے صدارتی امیدوار رام ناتھ كووند کا نام اعلان ہونے سے پہلے مسز کمار کے نام کی تجویز پیش کی ہوتی تو پارٹی ان کی حمایت کر سکتی تھی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کانگریسی لیڈروں کا ان کی پارٹی سربراہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف منفی تبصرہ کرنا بدبختانہ ہے۔ میڈیا میں اس طرح کے کچھ تبصروں سے صدمہ پہنچا ہے۔

کانگریس نے میرا کمار کی امیدواری پر کبھی بات نہیں کی : جے ڈی یو

جے ڈی یو لیڈر کا یہ بیان کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کے اس بیان کے تناظر میں آیا ہے جس میں انہوں نے مسٹر کمار کی مسٹر كووند کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مسٹر آزاد نے کہا تھا کہ وہ لوگ جو ایک اصول میں یقین کرتے ہیں وہ ایک فیصلہ لیتے ہیں لیکن جو کئی اصولوں پر یقین رکھتے ہیں وہ مختلف فیصلے کرتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز