حج سبسڈی کو پوری طرح سے بند کرے حکومت : غلام رسول بلیاوی

Apr 05, 2017 08:15 PM IST | Updated on: Apr 05, 2017 08:15 PM IST

پٹنہ ۔ حج سبسڈی کے مدعا پر ہمیشہ ہنگامہ ہوتا ہے لیکن حج سبسڈی کو پوری طرح سے ختم کرنے کے سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جاتا ہے۔ یہ کہنا ہے جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق ایم پی مولانا غلام رسول بلیاوی کا۔ پٹنہ میں ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بلیاوی نے کہا کہ حج سبسڈی کے نام پر حاجیوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن اسی پیسہ سے حکومت ایر انڈیا کو چلاتی ہے۔ بلیاوی نے حج سبسڈی کو بند کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ پورے ملک میں ذبیحہ خانوں کو بند کرنے کا قانون بنایا جانا چاہئے۔ بلیاوی ابھی جےڈی یو کے ایم ایل سی بھی ہیں اور اس معاملے کو قانون سازیہ میں رکھنے کی بات کرتے ہیں۔ بلیاوی نے یہ بھی کہا کہ گوشت کے بڑے کاروباریوں پر حکومت مہربانی کررہی ہے جبکہ ذبیحہ خانوں پر غیر مہذب طریقہ سے پورے  ملک میں بحث چھڑی ہے۔ ایسے بحث سے  ملک کو فائدہ نہیں ہوگا ۔ حکومت کے پاس تمام اختیارات ہیں تو پھراس معاملے میں سیاست کیوں کی جارہی ہے ۔  بلیاوی کے مطابق حکومت صحیح معنوں میں اس مسئلہ کو حل کرنا چاہتی ہے تو پورے ملک میں ذبیحہ خانوں پر پابندی عائد کی جائے۔  ملک کے مسلمان  حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کریں گے۔

حج سبسڈی کو پوری طرح سے بند کرے حکومت : غلام رسول بلیاوی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز