Live Results Assembly Elections 2018

نتیش نے کہا : جے ڈی یو کو نہیں ملی مودی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت ، پھر قیاس آرائی کا بازار گرم

جے ڈی یو کو مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت نہ ملنے سے این ڈے اے میں سب کچھ ٹھیک نہ ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔

Sep 03, 2017 09:55 AM IST | Updated on: Sep 03, 2017 09:55 AM IST

پٹنہ : مرکز میں برسراقتدار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں حال ہی میں شامل ہوئے بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت والی جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کو مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت نہ ملنے سے این ڈے اے میں سب کچھ ٹھیک نہ ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔ وزیراعلی نتیش کمار نے بہار چیمبر آف کامرس میں منعقدہ پروگرام سے واپسی کے دوران آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کابینہ میں کل ہونے والی توسیع سے متعلق انہیں میڈیا سے ہی جانکاری ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی اب تک کوئی باضابطہ دعوت نہیں ملی ہے اور اگر ایسی کوئی تجویز آئے گی تو پارٹی اس پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی نے جے ڈی یو کو ایک کابینی وزیر اور ایک ریاستی وزیر کا عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی لیکن وزیروں کی تعداد اور محکموں کے تعلق سے بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوپارہا ہے۔

نتیش نے کہا : جے ڈی یو کو نہیں ملی مودی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت ، پھر قیاس آرائی کا بازار گرم

Loading...

واضح رہے کہ مہا گٹھ بندھن سے 26 جولائی کو الگ ہونے کے بعد مسٹر کمار نے 27 جولائی کو بی جے پی کے ساتھ مل کر بہار میں سرکار بنائی تھی۔ اس کے بعد وزیراعلی مسٹر نتیش کمار دلی گئے تھے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقاقات کے دوران جے ڈی یو کو این ڈی اے میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ جے ڈی یو نے 19 اگست کو پارٹی کی قومی ایکزیکیٹیو کی میٹنگ میں این ڈی اے میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ جلد ہی جے ڈی یو مودی کابینہ میں شامل ہوگی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز