جھارکھنڈ: اجتماعی عصمت دری کے بعد سابق شوہر نے خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں ڈالی لکڑی

علاقہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بی این سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے ناراین پور تھانہ علاقہ کے ادے پور میں ہوا

Nov 09, 2018 10:11 AM IST | Updated on: Nov 09, 2018 12:48 PM IST

جھارکھنڈ کے جام تاڑا ضلع میں ایک خاتون کی اس کے سابق شوہر نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔ اس کے  بعد خاتون کے پرائیویٹ اعضاء میں لکڑی کا ڈنڈا ڈال دیا، جس کے بعد تڑپ تڑپ کر اس کی موت ہو گئی۔ علاقہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بی این سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے ناراین پور تھانہ علاقہ کے ادے پور میں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس نے کاروائی شروع کی اور ملزم سابق شوہر ادے کو  کو گرفتار کر لیا  ہے اور جرم میں ملوث اس کے دوستوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ سنگھ نے بتایا کہ خاتون کالی پوجا کے موقع  پر یاترا دیکھنے کے لئے گئی ہوئی تھی۔ جہاں اس کا سابق شوہر بھی آیا ہوا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ زبردستی بیوی کو اٹھا کر قریب کے کھیت میں لے گیا۔ جہاں اس کی اجتماعی عصمت دری کی اور بعد میں اس کے پرائیویٹ اعضاء  میں ڈنڈے سے چوٹ پہنچائی جس کی وجہ سے خاتون بیہوش ہو گئی۔

جھارکھنڈ: اجتماعی عصمت دری کے بعد سابق شوہر نے خاتون کے  پرائیویٹ پارٹ میں ڈالی لکڑی

علامتی تصویر

گروگرام: دیوالی پر پہلے باپ کے ساتھ شراب پی، پھر اپنی ہی بہن کا کیا ریپ

Loading...

صبح لوگوں نے اس کے کراہنے کی آواز سنی اور خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا۔ وہاں سے اسے صدر اسپتال ریفر کیا گیا۔ لیکن صدر اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ خاتون نے موت سے قبل مقامی لوگوں کو بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے ہی اس کے ساتھ اس حادثہ کو انجام دیا اور اس نے دو دوستوں کے ملوث ہونے کے بارے میں بھی بتایا۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز